فیضان ہاسپٹل ’الزائمرڈے‘ کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد 

تازہ خبر قومی
دیوبند:۔24؍ ستمبر
(رضوان سلمانی)
آج یہاں فیضان ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل ’الزائمرڈے‘ کے موقع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، جس میں ماہرڈاکٹروں نے ’الزائمر‘ کے بیماری کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے اس کے علاج اور احتیاطی تدابیر کے متعلق بتایا۔
 کانفرنس کے دوران ہاسپٹل کے  یورولوجسٹ،ایم بی بی ایس،ایم ڈی ،ایم ایس سمیت دیوبند اور اطراف کے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر سوربھ گپتا نے بتایاکہ الزائمر بیماری عام طورپر ضعیف العمری میں ہونے والی بیماری ہے، جس کی علامات یاد داشت میں کمی واقع ہونا، قوت فیصلہ کمزور ہوجانا اور بولنے میں پریشانی پیدا ہونا وغیرہ شامل ہیں۔
 انہوں نے بتایاکہ اس مرض سے متاثرہ شخص اور شوگر مریضوں میں روز مرہ کی زندگی کے دوران سردرد سے لیکر چوٹ وغیرہ لگ جانے اور اس کے اثرات دیر تک رہنا علامات ہیں، ڈاکٹر سوربھ گپتا نے مائیگرین کی علامات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر فیضان ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کے فاؤنڈر احمد فیضان صدیقی نے بتایاکہ اس طرح کی کانفرنسز مستقبل میں بھی منعقد کی جاتی رہے گیں۔
 ہاسپٹل کے منیجنگ ڈاکٹر سلیم الرحمن نے تمام مہمانوں اور پروگرام میں شریک ڈاکٹرو اور معالجین کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کاظمی،ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر امجد،ڈاکٹر شجاع، ڈاکٹر مظہر،ڈاکٹر ایس اے عزیز وغیرہ موجودرہے۔