کانگریس  قائد محمد معز الدین سکریٹری، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ مقرر

تازہ خبر تلنگانہ
جگتیال24:۔؍ستمبر
 (زین نیوز)
شیخ عبداللہ سہیل چیئرمین تلنگانہ کانگریس کمیٹی مینارئٹی ڈپارٹمنٹ نے شہر جگتیال کے سینئر کانگریس قائد محمد معز الدین‘ موظف محکمہ سنٹرل اکسائز کو سکریٹری، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ مقرر کرتے ہوئے احکامات کی اجرائی عمل میں لائی ہے انہوں نے احکامات کی کاپی تلنگانہ کانگریس کمیٹی مینارئٹی ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں محمد معز الدین کے حوالہ کی ۔
اور اس امید کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آپ اقلیتی شعبہ کو مضبوط بنانے اور ریاست میں کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت کریں گےاس موقع پر انہوں سے خواہش کی کہ محمد معز الدین کانگریس پارٹی کی نچلی سطح سے ترقی اور مضبوطی کے لیے ان کا مکمل تعاون اور تجاویز چاہتے ہیں۔  اب یہ مناسب وقت ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنی پارٹی کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنائیں  مجھے یقین ہے کہ آپ کے تعاون سے تنظیم کے مقاصد حاصل ہوں گے۔
واضح رہے کہ محمدمعز الدین شہر کی ایک معتبر شخصیت ہیں ، اوراپنی  بے باک نمائندگی اور خطابات کے لئے اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیںاور برسوں سے کانگریس پارٹی سے جڑے ہوئے ہیںاور شہر کے کئی ایک مذہبی ملی سماجی ادبی تنظیوں منسلک رہے کر عوامی خدمات بخوبی انجام دے رہے ہیں۔محمد معز الدین کو  تلنگانہ کانگریس کمیٹی مینارئٹی ڈپارٹمنٹ سکریٹری، تلنگانہ مقرر کیے جانے پر انہوں نے آل انڈیا کانگریس کے ترجمان و حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یشکی‘ حلقہ گرائجویٹ رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی‘ اور تلنگانہ کانگریس کمیٹی مینارئٹی چیئرمین ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل سے اظہار تشکر کیا۔
 وہیں محمد معز الدین کو ریاستی سکریٹری مقرر کیے جانے پر کانگریس قائدین سابق صدر نشین بلدیہ گری ناگہ بھوشنم‘ کانگریس لیڈر دیویندر ریڈی‘ کانگریس ٹاون پریسڈنٹ کوتہ موہن‘ ریاستی کانگریس آرگنائزینگ سکریٹری بنڈہ شنکر‘ محمد مجیب الدین‘ محمد شکیل خان‘ محمد منیر الدین منا‘خواجہ کمال الدین‘ خواجہ جلال الدین ‘ محمد مکثر علی نہال‘ محمد ریاض‘ محمد تاج الدین‘اظہر‘ اور دیگرکانگریس قائدین اور ان کے خیر خواہوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ شہر جگتیال سے ریاستی سطح پر کانگریس پارٹی میں سکریٹری کا عہدہ پانے والوں میں محمد معز الدین دوسرے لیڈر ہیں 20 سال قبل  شہر جگتیال کی معزز و معتبر شخصیت مرحوم محمد بدر الدین  سابق نائب صدر نشین بلدیہ جگتیال بھی بحیثیت سکریٹری، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ خدمات انجام دے چکے ہیں