حافظ محمد فہیم الدین منیری وجمیع اراکین معیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے مبارکباد
کاما ریڈی :3؍جولائی
(زین نیوز)
قائد ملت جانشین شیخ الاسلام صدر جمعیۃ علماء ہند وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو ملک کے نمائندہ علماء کرام نے امیر الہند خامس منتخب کیا ہے، حضرت مدنی مدظلہم کے حسن انتخاب پر جمعیۃ علماء کاماریڈی کے صدر حافظ محمد فہیم الدین منیری ونائبین صدور حافظ محمد یوسف حلیمی انور، حافظ محمد مشتاق احمد حلیمی، مولانا شیخ احمد مظاہری وسکریٹریز مفتی عمران خان قاسمی، حافظ عبدالعلیم، الحاج سید عظمت علی (جنرل سکریٹری) میر فاروق علی صاحب (خازن) نے دل کی عمیق گہرائیوں سے امیر الہند منتخب ہونے پر مبارکباد صد مبارکباد پیش کی ہے،

اللہ تعالی اپنے خاص فضل و کرم سے حضرت والا دامت برکاتہم کی امارت کو ملک وملت کی ترقی کا ذریعہ بنائے، امیر الہند مدظلہم کو صحت و سلامتی کے ساتھ باکرامت لمبی عمر عطاء فرمائے آمین۔
