وجئے واڑہ:3؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نےآج بنگلہ دیش سے ہندوستان میں غیر مجاز طریقے سے داخل ہونے کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ آر پی ایف کے اہلکاروں نے راج مہیندرہ میں ہوڈا-چنئی سنٹرل اسپیشل ٹرین میں سفر کرنے والے چار افراد اور وجئے واڑہ میں ہوڈا واسکو ڈای گاما ٹرین میں سفر کرنے والے چار افراد کو بھی گرفتار کیاہے
ان کے قبضہ سے جعلی ادھار و دیگرشناختی کارڈس ضبط کرلیے ہیںانہیں تفتیش کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ لوگ کس طرح سے ملک میں داخل ہوئے ہیں؟ اور یہاںکے جعلی شناختی کارڈ کس طرح حاصل کیے؟ اس معاملےکی پولیس باریک بینی کے ساتھ تحقیقات کررہی ہے
بنگلہ دیشی جو غیر مجاز طریقے سے ہندوستان میںداخل ہونے کے بعد وہ کولکاتاپہنچے اور وہاں سے چنئی جانے والی ٹرین میں سوار ہوئے۔ انہوں نے سریاکالم ضلع کے پلاسا مقام تک ریزرویشن کروایاتھا ٹرین پلاسا اسٹیشن عبور کرنے کے بعد بھی وہ ٹرین سے نہیں اترے ‘ ٹرین میں موجود مسافروں کی جانب سے دریافت کرنے پر مسافروں سے بحث و تکرار کرتے ہوےیہ باور کرانے کی کوشش کی کہ انھوںنے پلاسا سے چنئی جانے کے لئے ریزرویشن کروایا اور یہ نشستیں صرف انکے لئے ہیں مختص ہیں۔ جس کے بعد مسافروں نے ریلوے ہیلپ لائن کو شکایت کی اور آر پی ایف پولیس نے وشاکھاپٹنم میں ان سے پوچھ تاچھ کی اور یہ پتہ چلایا کہ بنگلہ دیشی غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں

گرفتار شدہ گان میں سے ایک کریم خان نے جعلی دستاویزات کے ساتھ خود کو اترپردیش کا رہائشی ہونے کا دعویٰ کرنے لگا۔ا س نے اپنے ہمراہ شیخ صدام‘ محمدعلی امین‘محمد شکایت حسین‘کے ریزرویشن کروایا تھا
دوسری جانب سینٹرل انٹلیجنس ایجنسی کی فراہم کردہ اطلاع کہ کچھ بنگلہ دیشی افراد کے‘ہوڈا۔واسکوڈی گاما ٹرین کی ایس ٹو بوگی میں 10 سے 14 برتھ میں سفرکررہے ہیںجس پر آر پی ایف کے اہلکاروں نے وجئے واڑہ میں چار افراد کو گرفتارکرلیا۔
آندھرا پردیش کاؤنٹر انٹلیجنس اایک ہی دن ریاست میں آر پی ایف اہلکاروںکی جانب گرفتار آٹھ بنگلہ دیشیوں کی تفصیلات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا وہ روزگار کے لئے آئے تھے؟ یا دہشت گردی کی کارروائیوں کی انجام دہی کے لئے آئے تھے
این آئی اے کی تحقیقات میں بہار کے دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر حالیہ دھماکے کے کیمیکل ریل کے ذریعہ ہی منتقل کرنے کے انکشاف کے بعد اس واقعہ سے انٹلیجنس ایجنسیوں نے چوکسی اختیار کرلی۔ بنگلہ دیشوں کی گرفتاری کے بعدآندھرا پولیس کو اور ایک جھٹکہ لگاہے
