مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ودیگر علماء حفاظ ءکرام کا حکومت ھند سے مطالبہ۔
کاماریڈی15؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
دفتر جمعیۃ علماء کاماریڈی بیان جاری کرتے ہوے مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری نے کہا کہ قران مجید اللہ کی کتاب ہے اس میں نہ کمی ہوگی اور نہ اضافہ ہوگا، اللہ تعالی نے قرآن کو نازل کیا اس کی اللہ ہی حفاظت کرے گا قرآن کی ایک آیت تو کیا اس کے زبر زیر پیش میں بھی کوئی فرق نہیں کرسکتا، حد تو یہ ہیکہ اسکے نقطہ میں بھی فرق نہیں کرسکتا، اللہ تعالیٰ نےاس کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے اسی لئے اللہ نے سینہ بہ سینہ لوگوں کے سینوں کے اندر اسکو جمع کرکے اسکی حفاظت فرما رہا ہے،
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء نے کہا کہ وسیم رضوی ہو یا اس کے جیسے جتنے بھی ملعون ہوں چاہے جتنے بھی بکواس اور ہفوات بکنے والے ہوں اس سے اسلام میں کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے، اسلام امن، شانتی، پیار اور محبت کی دعوت دیتا ہے، اور قرآن کی بھی یہی تعلیمات ہیں۔ اور اللہ تعالی خود جو قرآن مجید کو شروع کئے ہیں الحمد للہ رب العالمین اور قرآن کے لیے اللہ تعالی نے ھدی للناس فرمایا تمام انسانوں کی ہدایت کے لیے فرمایا تو قرآن شریف سراسر ہدایت ہے اور اللہ کے نبیﷺ کے لئے اللہ تعالیٰ نے رحمۃ للعالمین ارشاد فرمایا یعنی اللہ کے نبیﷺ کو تمام انسانوں کے لئے رحمت بنایا، تمام مخلوقات کے لئے رحمت بنایا ہے اور اس سلسلے میں جو بھی گستاخی کرتا ہے اس کا وہ انجام کو پہنچے گا، اور اس میں کسی قسم کی کمی ہونے والی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ اسکی حفاظت کرے گا۔
یقینا ہم مسلمانوں کے لئے یہ موقع فکر کرنے کا ہے وجہ اس کی یہ ہے کہ ہم قرآن مجید سے دور ہوچکے ہیں قرآن مجید کو ہم نے پڑھنا، قرآن مجید کے مفہوم اور اس کے مطلب کو سمجھنا ہم نے چھوڑ دیا ہے اس وجہ سے ایسے ہفوات بکنے والے اور اپنی زبان کو بلند کرنے والے اور اللہ کے خلاف میں جنگ لڑنے والے پیدا ہوں گے
وسیم رضوی نے جو کچھ کہا ہے یقینا وہ بہت گندی بات ہے اس وجہ سے کہ یہ قرآن میری اور آپ کی اگر کتاب ہوتی تو اس کے اندر کچھ تبدیلی ممکن تھی یہ منزل من اللہ ہے اس کے نازل کرنے والے اللہ تبارک وتعالی ہیں اللہ نے قوموں کی رشد و ہدایت کے لئے یہ قرآن نازل فرمایا ہے اور قرآن مجید میں یہ بیان فرمایا ان ھذا القران یھدی للتی ھی اقوم اس قرآن مجید سے کئی قوموں کو آج تک ہدایت ملتی ہوئی آئی ہے اور آج قرآن مجید کے اندر سے چند آیتوں کے نکالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے،
یہ بالکل سراسر سازش ہے سازش ہے اور اس کا منشاء بہت گندا ہے اس کے اندر ایک لفظ بھی بدلل نہیں جا سکتا ایک نقطہ بھی نہیں بدلا جاسکتا وجہ اس کی یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی کی کتاب ہے لہذا مسلمانوں کے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس کے خلاف میں آواز کو اٹھائے اور بائیکاٹ کرے اور قرآن مجید کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی کوشش کرے اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے،
اس موقع پر حافظ محمد عبدالواجدعلی خان حلیمی نائب ناظم مدرسہ مولانا منظور مظاہری، مولانا نظر الحق قاسمی، تھےحافظ مجاہد منہاجی، مولوی شمس الدین حافظ عدنان ذاکر حسینی، ودیگر موجود تھے،
