قلعہ گولکنڈہ پر بی جے پی زعفرانی جھنڈا لہرائیگی ۔بنڈی سنجے

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد26؍ڈسمبر
زین نیوز ڈسک
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر مسٹر بنڈی سنجے نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے جوش و خروش اور حکمراں جماعت کی ناکامیوں کو دیکھنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی قلعہ گولکنڈہ پر اپنا بھگوا جھنڈا لہرائے گی ۔ مسٹر بنڈی سنجے  مرکل منڈل کے اپناپلی موضع میں سوامی ویویکانندا کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ صدر ریاستی بی جے پی نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ سوامی ویویکانندا کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔مسٹر سنجے کہا کہ کے سی آر کی حکومت کو اب ختم کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر مسز ڈی کے ارونا نے ریمارک کیا کہ حکومت تلنگانہ اپنے حقیر مفادات کی تکمیل کے لئے عوام کو مسلسل فریب دے رہی ہے ۔ اس کے حصہ کے طور پر ملازمتوں پر تقررات کے مدعا کو لایا گیا ہے ۔ اس تقریب میں سابق ایم پی مسٹر اے پی جتندر ریڈی‘ صدر ضلع نارائن پیٹ بی جے پی مسٹر سرینواس اور پارٹی کے قائدین و کارکن پارٹی تعداد میں موجود تھے ۔