حیدرآباد
زین نیوز ڈسک
صدر تلنگانہ جاگرتی و رکن قانو ن ساز کونسل مسزکے کویتا نے نے ایک سات سالہ لڑکے کی زندگی بچائی جو جگر کے عارضہ میں مبتلا تھا ۔ دو سال قبل مسز کے کویتا نے ضلع جگتیال کے رائیکل منڈل کے موضع میتھا پورسے تعلق رکھنے والے ساگر نامی لڑکے کے علاج کے لئے26لاکھ روپئے امداد فراہم کی تھی ۔ ساگرکے جگر کی پیوند کاری کے بعد اب وہ صحتیاب ہوگیا ہے ۔ رکن قانون ساز کونسل منتخب ہونے کے بعد گذشتہ دن مسز کے کویتا جب ضلع جگتیال کے دورے پرآئیں تھیں انھوں نے رائیکل منڈل کا دورہ کیا تھا یہ انکا پہلادورہ تھا تب انھوں نے ساگر بابو اور اسکے افراد خاندان سے ملاقات کی اور خیر خیریت دریافت کرتے ہوئے علاج کے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور ساگر کی صحتیابی پر مسرت کا اظہار کیا او رمستقبل میں بھی علاج ومعالجہ کے ساگر مدد کرنے کی کے کویتا نے یقین دہانی کی۔اس موقع پر ساگر کے افراد خاندان اور موضع کی عوام نے مسز کے کویتا سے اظہار تشکر کیا۔بعد ازاں مسز کے کویتا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ آخر کار ساگر سے ملاقات ہوگئی او رمیں فخر سے کہہ سکتی ہوں کے ساگر اتنی کم عمری میں اپنے جگر کی پیوند گاری کے بعد صحتیاب ہوگیا ہے ۔ واضح رہے کہ دو سال قبل جب مسز کے کویتا رائیکل منڈل کے ایک موضع میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہی تھیں اس وقت ساگرکے مرض اور اسکے علاج کے سے افراد خاندان کی مدد کرنے اور علاج کو یقینی بنانے کی درخواست کی تھی۔جس پر مسز کے کویتا نے جذنہ انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساگر کے علاج کے لیے 26لاکھ روپئے منظور کیے تھے
