مختلف اضلاع بشمول سدی پیٹ میں جمعیت ممبر سازی مہم زوروشور سے جاری
سدی پیٹ :11؍جولائی
(زین نیوز)
جمعیت علما ہند کا ہمیشہ یہ ایقان رہا ہے کہ یہ ملک پیار ومحبت اور قومی یکجہتی کے ذریعہ ہی فروغ پاسکتا ہے، فرقہ پرستی اس ملک کے لیے زہر ہلاہل ہے، سینکڑوں زبانوں اور تہذیبوں پر مشتمل اس ملک کو اگر کوئ چیز متحد رکھ سکتی ہے تو وہ مذہبی رواداری اور ایک دوسرے کے عقائد و روایات کا احترام ہے،
جمعیت علما ہند کی فکر اور مزاج سے وابستگی کے لیے جمعیت علما ہر ٹرم پر پورے ملک میں ممبر سازی کا اہتمام کرتی ہے، یہ سلسلہ امیر الہند قائد ملت حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ صدر جمعیت علما ہند کی نگرانی اور مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی مدظلہ ریاستی صدر جمعیت علما کی رہنمائ میں تلنگانہ و آندھرا پردیش میں شروع ہو چکا ہے،

مساجد کے باہر کاؤنٹرس لگا کر اور ہر گھر پر پہونچ کر ہر مسلم بالغ مرد و عورت کو ممبر بنانے کی مہم دونوں ریاستوں میں بڑے اہتمام سے شروع ہو چکی ہے۔جمعیۃ علماء سدی پیٹ کی جانب سے حضرت مفتی محمودزبیر قاسمی صاحب ریاستی جنرل سیکریٹری کی ہدایت پر منعقدہ مشاورتی اجلاس میں جمعیۃ علماء کریمنگر کے صدر مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی صاحب و ذمہ داران نے شرکت کی اور ممبرسازی کی اہمیت و افادیت پر صدر جمعیۃ علماء کریمنگر نے پر مغز خطاب فرمایا
.اس موقع پرمولانا خواجہ فرقان قاسمی صاحبمولانا محمد کاظم الحسنی صاحبحافظ محمد ضیاء اللہ خان صاحبحافظ محمد معظم حسین صاحبحافظ محمد صادق علی احمد صاحب کریمنگر سے شریک ہویے…مقامی طور پر حافظ محمد عبد السمیع صاحب صدر جمعیۃ علماء سدی پیٹ مفتی خلیل الرحمٰن صاحب اسعدی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء سدی پیٹ مفتی اسماعیل قاسمی صاحب جوائنٹ سکریٹری مرزا افسر بیگ صاحب خازن کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام حفاظ عظام معززین سدی پیٹ شریک ہویے….