پیار و محبت‘ بھائی چارہ ‘کو عام کرنے کے لئے جمعیۃ کے کارکنوں کا ہر گھر ہر فرد تک پہنچنا ضروری

تازہ خبر تلنگانہ

کاماریڈی میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی کا آغاز
کاما ریڈی :11؍جولائی
(زین نیوز)
مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری کے مطابق آج 11 جولائی 2021 بروز یکشنبہ صبح 11 بجے دفتر جمعیۃ علماء کاماریڈی واقع مدرسہ مصباح الہدیٰ اندرا نگر کالونی کاماریڈی بصدارت حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی ممبر سازی کے لئے اجلاس منعقد ہوا، حافظ محمد جہانگیر حلیمی نائب صدر سٹی جمعیۃ علماء حیدرآباد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

اس موقع سے علماء ائمہ حفاظ ونوجوانان کاماریڈی نے محلہ واری سطح پر ہر گھر ہر فرد تک پہنچ کر جمعیۃ علماء ہند کے اغراض و مقاصد وتعمیری کاموں سے عامۃ المسلمین کو واقف کرواتے ہوئے جمعیۃ کی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کا عزم کیا،

اس اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر سٹی جمعیۃ مہمان خصوصی نے کہا کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ العالی کی قیادت وامارت میں ملک کے چپہ چپہ میں جمعیۃ کے کارکنان سرگرم عمل ہیں، بلا لحاظ مذہبی وابستگی کے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے، اس لئے ضروری ہیکہ مزید عوام تک پہنچا جائے کیونکہ حقیقتاً کسی بھی تنظیم کی ممبر سازی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،

ممبر سازی کے ذریعہ تنطیم کا تعارف اور تنظیم سے عوام کا رابطہ مضبوط ہوتا ہے، ممبر سازی کا اثر حکومت پر بھی پڑتا ہے کہ اس تنظیم کے ملک بھر میں اتنے ممبران ہیں، اسی لئے ممبر سازی جتنی زیادہ ہوگی، تنظیم کی آواز میں اتنی طاقت پیدا ہوگی، جماعت کے ساتھ اللہ کی مدد ہوتی ہے، جمعیۃ خالص مذہبی جماعت ہے،

اسلام اور مسلمانوں کے مسائل کے حل، اور ہر مظلوم و ضرورتمند کی بر وقت امداد، بلا لحاظ مذہبی وابستگی کے بھارت میں قومی یکجہتی پیار و محبت بھائی چارگی کی فضاء کو عام کرنا جمعیۃ کے بنیادی مقاصد میں داخل ہے، اس جماعت کو مجاہدین آزادی نے قائم کیا، بڑے بڑے اللہ والوں الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی، حضرت مولانا ابوالکلام آزاد، شیخ الاسلام حضرت حسین احمد مدنیؒ نے اس جماعت کو استحکام بخشا، لہذا جمعیۃ علماء کاماریڈی کی سو فیصد ممبر سازی کی فکر کریں،

اس موقع پر جناب حافظ عبدالرحمن حلیمی، حامد پاشاہ صاحب، حافظ آصف صاحب، حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ، مولانا منظور عالم صاحب صدر جمعیۃ منڈل کاماریڈی، حافظ محمد تقی الدین منیری جنرل سکریٹری جمعیۃ منڈل علماء کاماریڈی، شیخ اسماعیل بھائی صدر جمعیۃ حلقہ بلال، محمد حنیف صدر جمعیۃ حلقہ نور، مولانا ابصار صاحب منڈل راماریڈی، حافظ سعود صاحب منڈل تاڑوائی، حافظ مجاہد منھاجی مسجد رحمت الہی، حافظ عبیدالرحمن انور مسجد عمر فاروق، حافظ عبدالواجد صاحب حلیمی مسجد محبوب صالحین، حافظ عدنان ذاکر حسینی مسجد مظہر النساء رحمت نگر، حافظ محمد عبدالحلیم نقشبندی نائب امام مسجد نور، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی امام وخطیب مسجد محمود اشرف، حافظ محمد ارشد حلیمی sbc، اور ڈاکٹر عبدالصمد کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر صاحب کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا حافظ محمد عبدالرحمن حلیمی کی دعاء پر اجلاس اختتام کو پہنچاممبر سازی کے لئے رابطہ فرمائیں الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی 9618156786____9848787553