لاک ڈاؤن کم از کم اب تو بھی نافذ کریں۔ مرکز کو انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کا سخت الفاظ میں مکتوب

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:9/مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے مرکز سے کہاکہ کورونا کیسس کی روک تھام کے لئے ملک گیرسطح پر لاک ڈاؤن نافذ کرے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے وائرس کا سلسلہ کوروکنے اور طبی عملہ کو تھڑی سی مدد ملے گی جو کوڈ مریضوں کی مستقل خدمات کے بوجھ تلے دباؤ میں ہیں۔

اس سلسلہ میں وزارت صحت کوانڈین میڈیکل اسوسی ایشن سخت الفاظ پر مشتمل ایک خط لکھا ہے کہ دوسری لہر کے سبب پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے جبکہ اس کا کہنا تھا کہ اسے محکمہ کو دیکھ کر حیرت ہورہی ہے کہ اس نے شدت کی وبا کے باوجود مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کررہاہے۔

اس کا کہناتھاکہ بیداری کے لیے اسوسی ایشن نےمرکز کو جو مشورے اور تجاویز دیئے تھے اس پہلوتہی کی جارہی ہے جس سے بڑی تعداد میں انسانی جانوں کااتلاف ہورہا ہے۔

آئی ایم اے نے اپنے خط میں اس وائرس کی روک تھام کے لئے منصوبہ بند لاک ڈاؤن کی اپیل کی ہے ، جو اس وقت ملک میں نفاذ حددرجہ ضروری ہے تاکہ بے چینی جیسے حالات پر قابو پایا جاسکے۔ اس کاخیال ہےکہ ریاستوں کی جانب سے 10-15 دن کے لاک ڈاؤن کی بجائے ملک گیر لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے کیوں کہ کرفیو کے نفاذ سے کوئی خاص فائدہ ہوتا نہیں دیکھائ دے رہاہے۔

 

یہ بھی پڑھیں :  اٹس ایپ کا پرائیویسی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا متنازعہ فیصلہ واپس لینے کا اعلان

 

اس نے تسلیم کیا کہ معیشت سے زیادہ عوام کی زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں۔انڈین میڈیک اسوسی ایشن نے نشاندہی کہ مرکز کا ویکسینیشن پلان بھی خامیوں سے پر ہے جس کے پا ایسا معلوم ہوتاہے کہ دور اندیشی کافقدان ہے جس کی وجہ سے بہت سی جگہوں پر 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو قطرے پلانا مشکل سا ہوگیا ہے۔

مرکز نے پولیو اور چیچک جیسی بیماریوں کے لئے عالمی سطح پر ویکسینیشن پالیسی اپنائی ہے۔ اسوسی ایشن نے تشویش کے ساتھ کہاکہ آکسیجن کی قلت کا جہاں مسلہ درپیش ہے وہیں ڈاکٹرس کی ایک تعداد بھی وائرس سے متاثر ہورہی ہے۔ اپنے خط میں ، اس نے عوامی صحت کے لئے جی ڈی پی کا 8 فیصد مختص کرنے کی تجویزبھی پیش کی۔