لکھنؤ:11؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں ممنوع دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک دہشت گرد کو بھاری دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش دوبگا کے علاقے کی سیتا بہار کالونی میں جاری ہے۔ یوپی اے ٹی ایس سرچ آپریشن چلا رہی ہے اے ٹی ایس نے گیراج ہاؤس کے آس پاس 500 میٹر کے دائرے میں تعمیر مکانات کو خالی کرا لیا ہے
اے ٹی ایس کو یہاں چھپے ہوئے مشتبہ دہشت گرد کے بارے میں معلومات ملی تھیں۔ اے ٹی ایس نے گھر کے اندر سے دو پریشر ککر بم اور ایک نیم تیارہ ٹائم بم برآمد کیا ہے۔ اس اطلاع پر سرچ آپریشن جاری ہے کہ دوسرے افراد گھر کے اندر چھپے ہوئے ہیں۔

اے ٹی ایس افسران کے مطابق آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔ یہاں کچھ مشکوک افراد کی موجودگی کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دو مشتبہ نوجوانوں کی ٹیم سے تفتیش کی جارہی ہے۔ بم بنانے کے مواد بنانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ لوگ دو تین دن میں کوئی بڑا واقعہ رونما کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ اے ٹی ایس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اے ٹی ایس نے شاہد عرف گڈو اور وسیم کو کالونی میں گرفتار کرکے انہیں اپنی گاڑی میں بٹھایا ہے۔ دوسروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

شاہد اپنے افراد خاندان کے ساتھ ڈوبگا کی سیتا وہار کالونی میں رہتا ہے۔ اس نے کرایہ پر پانچ مکانات لئے ہیں۔اے ٹی ایس کو کاکوری پولیس اسٹیشن کے تحت ڈوبگگا میں واقع ایک مکان میں مشکوک افراد کے چھپنے کی اطلاع ملی۔
اے ٹی ایس کی ٹیم نے معاملے کی چھان بین کے لئے چھاپے مارے ہیں۔ٹیم گھر کے اندر موجود لوگوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اے ٹی ایس ٹیم کے ساتھ پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
اس معاملے میں ایک کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ پریشر کوکر بم برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق اے ٹی ایس نے ملی آباد کے رہائشی شاہد کے گیراج پر بھی چھاپہ مارا ہے