ماسک نہ پہننے پر سرکل انسپکٹر پر جرمانہ عائد ۔ خود ضلع ایس پی نے پہنایا ماسک

بین الریاستی تازہ خبر

گنٹور:30؍مارچ
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
ملک میں دوبارہ کورونا معاملات کے دوبارہ عروج ہونے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے ’’ماسک ‘‘کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔
آندھرا پردیش ریاست کے گنٹور اربن ایریا میں ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی ۔ گنٹور ضلع کے یس پی امی ریڈی نے ایم ٹی بی لاج کڑلی میں ایک خصوصی مہم میں حصہ لیا

جہاں انھوں نے تلور سے پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے سرکل انسپکٹر ملکا ارجن راؤ کو بغیر ماسک جاتا دیکھاکر انھیں فوری طور پر روکا اور سی ائی سے دریافت کیا کہ ملک میں کورونا معاملات کے بڑھتے تناظر میں ہر ایک کو لازمی طور پر ماسک پہننے کو کہا جارہا ہے اور آپ نے ماسک کیوں نہیں پہنا؟جس پر سی آئی نے علجت میں بھول جانے کا عذر پیش کیا۔

جس پر ایس پی نے سی ائی کو جرمانہ عائدکیا اور خود ماسک منگواکر اپنے ہاتھوں سے سی آئی کو ماسک پہنوایاایس پی نے کہاکہ کورونا کے بڑھتے قہر کے پیش نظر پولیس کو بھی چوکس رہتے ہوئے خود احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہے
انھوں نے موٹر سیکل راہگیروں کو بھی انتباہ دیا کہ بغیر ماسک کے و ہ سڑکوں پر نہ نکلیں