بھوپال6:؍مارچ
( زین نیوز ڈیسک)
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے بی جے پی کی سینیئر رہنما، رکن پارلیمان و مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ
ٹھاکر بھوپال میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں کہ ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے بہتر علاج کے ذریعہ انہیں ایئر ایمبولنس سے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی لے جایا گیا ہے۔
مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ان دنوں سخت علیل ہوگئی ہیں۔سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی
طبیعت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔
اس لیے انہیں علاج کے لیے ممبئی لے جایا گیا ہےممبئی میں ان کا علاج کوکیلا ہسپتال میں داخل کیا جائے گا۔آج بھی بھوپال کے رکن پارلیمان کو ضلعی پنچایت میں ہونے والی تعلیم کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہونا تھا تاہم اچانک طبیعت کے ناساز ہو جانے کی وجہ سے وہ میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر قومی دارالحکومت نئی دہلی ایمس سے علاج کرانے کے بعد واپس بھوپال آئی تھیں۔ آج اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے عجلت میں خصوصی طیار ے کے ذریعہ علاج کے لئے ممبئی لے جایا گیا۔
۔