مانو و شاہین گروپ کے زیر اہتمام دینی مدراس کے اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد، یکم ستمبر
(پریس نوٹ)
مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور شاہین گروپ آف انسٹیٹوشنس کے اشتراک سے دینی مدراس کے اساتذہ کے لیے 4 1 اور15 ستمبر 2022 کو مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن ،بیدر اور العزیز آڈیٹوریم ،شاہین کیمپس، شاہین نگر، شاہ پور گیٹ بیدر میں 2 روزہ تربیتی پروگرام بعنوان ’اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ مہارتیں’ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

دینی مدارس کے100 اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/ZVFc3pG8VaVQrWzy8 فری رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔اساتذہ مدارس کے لیے قیام اور طعام کا نظم رہے گا۔علاوہ ازیں پروگرام کٹ اور سر ٹیفیکٹ بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سفر خرچ نہیں دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں مختلف ماہرین درس و تدریس کو مو ¿ثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔