اردو یونیورسٹی میں پروفیسر آمنہ کشور کا یومِ اساتذہ لیکچر

تازہ خبر تلنگانہ

5 ممتاز شخصیات کو ”ستارہ ٔ اردو“ کے اعزاز کی پیشکشی

حیدرآباد، یکم ستمبر
(پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، میں 5 ستمبر کو ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی یاد میں یومِ اساتذہ جشن کا 11 بجے دن ، سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہاہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین اسکول برائے تعلیم و تربیت کے بموجب پروفیسر آمنہ کشور، سابق ڈین ، مانو ”21 ویں صدی میں اساتذہ کو درپیش چیلنجز“ کے زیر عنوان یومِ اساتذہ لیکچر پیش کریں گی۔

اس سلسلے میں یونیورسٹی کے مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت کے زیر اہتمام اردو زبان، ادب اور تہذیب کی منفرد خدمات انجام دینے والوں کی بحیثیت ”ستارہ اردو“ ایک تہنیتی تقریب بھی منعقد کی جارہی ہے۔

پروفیسر شگفتہ شاہین، صدر نشین تہنیتی کمیٹی کے بموجب محترمہ لکشمی دیوی راج، ڈاکٹر سید جعفر امیر رضوی، جناب شاہد حسین زبیری، ڈاکٹر اودیش رانی باوا اور جناب محمد مظہر الزماں خان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر یونیورسٹی انہیں ”ستارہ ٔ اردو“ اعزاز سے سرفراز کرے گی۔پ

روگرام کا یونیورسٹی کے یو ٹیوب چینل youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔