file Photo

ماہ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ جمعہ کو عیدالفطر

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد: 12؍مئی
(زین نیوز)
صدر مجلس علمائے دکن و مرکزی رویت ہلال کمیٹی اس بات کا اعلان کرتی ہیکہ آج ماہ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے
لہذا کل یعنی 13 مئی بروز جمعرات کو 30 رمضان المبارک رہی گی اور 14 مئی بروز جمعہ کو یکم شوال المکرم اور عید الفطر ہوگی ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 1442 ھ بتاریخ 12 مئی بروز چہارشنبہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ ، معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوا ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور چاند کی نظر آنے کی اطلاعت موصل نہیں ہوئی ہیں