مثالی استاد . مصعب ابن عمیر ایوارڈ

تازہ خبر تلنگانہ

مثالی استاد
مصعب ابن عمیر ایوارڈ
مجھے اونچائی پر دیکھ کر حیران ہیں بہت لوگ
پر کسی نے میرے پاؤں کے چھالے نہیں دیکھے
حیدرآباد:30؍جنوری
(زین نیوز)
مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی کو مختلف دینی علمی وملی خدمات پرتنظیم خادمین امت ناندیڑ کی جانب سے مثالی استاد ایوارڈ سے نوازاگیا شہر حیدرآبادکے عالم دین صدرمفتی جامعہ نظامیہ مولانامفتی صادق محی الدین صاحب صدرتنظیم جناب عابد خان نائب صدرداؤدودیگرذمہ داران وسرپرستان نےشال پوشی کرتے ہوے مبارکباددی واضح رہیکہ خادمین امت کمیٹی کی جانب سے عربی مدارس کے اساتذہ کا یہ پہلاایوارڈہے جس کے لئےپہلاانتخاب شہر نظام آباد کے نوجوان عالم دین مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کو ان کی مثالی علمی دینی سماجی وفلاحی خدمات پر آج شہر ناندیڑ کی متحرک وفعال تنظیم خادمین امت کمیٹی کی جانب سے حضرت مصعب ابن عمیر ایوارڈ سے نوازاگیا

حافظ عرفان صدیقی صدیق وفاء ضلعی آرگنائزرنے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیاواضح رہیکہ مولناموصوف شہر نظام آباد کے مرکزی مدرسہ ادارہ مظہر العلوم ٹرسٹ میں گذشتہ 16/سال سے شعبہ عالمیت میں انتہای مقبول درس دیتے ہوے مختلف کتابیں پڑھاتے ہیں طلباء میں ان کی ذہنی صلاحیت کومدنظر رکھتے ہوے بالکل سادہ اور عام فہم اپنے سلسلہ تدریس کوجاری رکھے ہوے ہیں نیز قلب شہر میں واقع مسجد اسلامیہ میں امامت وخطابت کے ذریعہ عوام الناس کی علمی پیاس بجھانے اور احقاق حق ابطال باطل کے لےء پہچانے جانے والے حق گو عالم دین ہیں منبر ومسجد سے بھی آپ گذشتہ 16سال وابستہ رہ کر ایک ہی مقام پر اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی انجام دےرہے ہیں

علاوہ ازیں ملک کی باوقار ومخلص تنظیم جمعیۃ علماء سے بھی گہری وابستگی ہے گذشتہ 5/میعاد سے آپ جنرل سکریٹری کے عظیم منصب پر فائز رہ کر ملی وفلاحی اور رفاہی کاموں کی وجہ سے عوام وخواص کے مرکز ومحور بنے ہوے ہیں اس اسٹیج سے وقۃ فوقۃ کافی خدمات آپ کی جاری رہتی ہیں بطور خاص حالیہ وبای بیماری کورونا وائرس کے شیوع کے پیش نظر جہاں ملک کا ہر باشندہ پریشانی ونفسانفسی کے عالم میں تھا لیکن آپ نے اپنے رفقاء باصفا کے ہمراہ لاک ڈاؤن میں بے مثال خدمات انجام دی ہیں جس پر مجلس علمیہ ومدرسہ سراج العلوم کی جانب سے 2021 میں آپ کو حسن خدمات ایوارڈ سے بھی نوازاگیا

تاہم مانووتہ پبلک سیواتنظیم قائم کرکے بلالحاظ مذہب وملت انسانی اقدارپر ہندو مسلم سب کے ساتھ آپ نے پورے لوگوں کی مدد وتعاون کا بیڑا اٹھایا اور آپ اسی تنظیم کے شہری ذمہ دار سٹی انچارچ کے عہدہ پر فائز ہیں اسی طرح ملت اسلامیہ کے نونہالوں میں دینی شعور بیدارکرنے اور طلباء وطالبات کے عقائد اور ایمان واعمال کی حفاظت کے لئےادارہ تنظیم المکاتب کے نام سے پورے شہر کے مختلف محلہ جات میں دینی تعلیم وتربیت کے سنٹرس چلاتے ہوے یومیہ صباحی ومسائ دینی تعلیم دینے کا اہتمام کرتے ہیں جس سے جہاں حفاظ کرام کے لےء خدمت دین کے راستے فراہم ہوتےہیں وہیں قوم وملت کے نونہالوں کو دین کی ابتدای بنیادی علوم سے واقفیت بھی ہوتی ہےموصوف کو اللہ تعالی نے تحریر وتقریر کا ایک ملکہ عطاء فرمایا ہے جو شفیق الملت مولاناسید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمۃ کی تربیت وصحبت سے مزید پروان چڑھتا گیا اسی کا نتجہ ہے جو آج امت کا ایک بڑا طبقہ آپ سے رجوع ہوکرمختلف شعبوں میں آپ سے مستفید ہورہا ہے اخبارات ورسائل میں آپ کے علمی مضامین گذشتہ دوسال سے مستقل شائع ہوتے رہے ہیں

ان سب کے باوجود مسلمانوں کے عائلی وخاندانی مسائل کے حل کے لےء شہر نظام آباد میں قائم شرعی پنچایت کے بھی آپ ایک اہم رکن مانے جاتےہیں اس حوالہ سے بھی آپ کی خدمات قابل قدر ہیں ان تمام خدمات کو دیکھتے ہوے خادمین امت کمیٹی ناندیڑ جو گذشتہ 16 سال سے قابل افراد کی ہمت افزای کرنے اور ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیداکرنے کے لےء ہر سال مختلف شعبوں سے وابستہ وخدمت گذاران کو ایوارڈ سے نوازنے کاکام انجام دیتی آرہی آج اسی تنظیم کی جانب سے مولانا موصوف کو ابوہریرہ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا اس دعاء کے ساتھ کہ اللہ پاک آپ کو صلاحیت وصالحیت دونوں میں استقامت واخلاص نصیب فرماء آپ کی گرانقدر خدمات کو وسیع تر فرماکر امت مسلمہ بلکہ انسانیت کے لےء آپ کو نافع بناے

 

یہ بھی پڑھیں :❇️ میــــــڈیکل کیلئے اسپتــــــال لایا گیا ملـــــزم پولیس حراست سے فــــــرار