مجتبی ہیلپنگ فاونڈیش حیدرآباد و جمعیۃ علماء نظام آباد کےا شتراک سے دواخانوان میں مفت ڈسکاونٹ ہیلتھ کارڈ کی اجرائی

تازہ خبر تلنگانہ

علماء حفاظ ائمہ وموذنین سے استفادہ کی اپیل
نظام آباد:16؍مارچ
(پریس نوٹ)
جمعیۃ علماء ہند گذشتہ سو سال سے جہاں ملک وملت کے لےء عظیم کارہاے نمایاں انجام دیتی آرہی ہے وہیں ریاستی وضلعی جمعیۃ علماء قوم وملت کے لےء مختلف فلاحی رفاہی اور ملی کاموں کا بیڑا الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی ایماء پر اٹھای ہوی ہے الحمد للہ آج شہر حیدرآباد کی فعال ومتحرک تنظیم مجتبی ہیلپنگ فاونڈیشن کے اشتراک سے شہر حیدرآباد کے منتخب کارپوریٹ دواخانوں میں علاج ومعالجہ کے لےء ڈسکاونٹ کارڈ جاری کیا گیا

اس موقع پر تفصیلات بیان کرتے ہوے مولناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے کہا کہ صحت ہزار نعمت ہے اور ہمارے عقیدہ کے مطابق بیماری اور شفاء دینے والی ذات اللہ تعالی کی ہے لیکن قدرت الہی سے اگر کسی کو بیماری لاحق ہوجاے تو اس اسبابی دنیا میں ڈاکٹروں سے رجوع ہوکر علاج ومعالجہ کروانا بھی شریعت ہے عموما بیماریوں کی وجہ انسانوں کا جہاں وچین وسکون ختم ہوجاتا ہے

وہیں معاشی تنگی بھی انسان کو پریشان کردیتی ہے بعض اوقات انسان جان بچانے اور مرض سے چھٹکارا پانے کے لئے اپنی زندگی بھر کی پونجی اور جمع شدہ سرمایہ دواخانوں کی نذر کردیتا ہے محض صحیح دواخانوں یا ماہر ومناسب ڈاکٹروں سے عدم واقفیت کی بناء پر یہ سب کچھ کرگذرتا ہے اسی طرح بڑے امراض کی تشخیص وعلاج کے لئےمتوسط طبقہ کے لوگ شہر حیدرآباد کا رخ کرکے مزید سرگرداں وپریشاں ہوجاتے ہیں شہر نظام آباد سے بھی حیدرآباد جاکر علاج کروانا اب عام ہوچکا ہے

اسی ضمن میں عوام وخواص بالخصوص ائمہ ومؤذنین ودینی کاموں سے وابستہ قابل احترام شخصیات کے لےء جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی جانب سے مولاناسید سمیع اللہ صدرجمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی نگرانی میں 16/مارچ تا ختم اپریل 45/دن تک مفت ہیلتھ کارڈ جاری کیا جاے گا جو ایک سال تک کے لےء کارگر رہے گا م

جتبی ہیلپنگ فاونڈیشن کے اشتراک سے جن دواخانوں میں ایک ہزار روپیہ فیس ہوتی ہے وہاں اس کارڈ ہولڈر سے صرف 135 روپیہ فیس وصول کی جاے گی جس سے مریض کا مالی بوجھ کم ہوگا مزید بتایا کہ کل سے رمضان المبارک کے ختم تک روزآنہ دفتر جمعیۃ علماء پر ڈسکاونٹ کارڈ بنایا جارہا ہے جس کے اپنا اور اپنے اہل وعیال کا آدھارکارڈ نمبرلے کر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی مفتی عبدالماجد قاسمی سے ملاقات کریں

ان شاء اللہ آپ کو ممبر شپ دے دی جاے گی اس موقع پر مجتبی ہیلپنگ فاونڈیشن کے صدر شیخ مصطفی نے بتایا کہ ایک درد قوم وملت کا لیکر اس کام کا آغا کیاگیا الحمد للہ آج 50 ہزار فیملی اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں اس کارڈ کے بتانےپر 30تا 50 فی صدآپ کو رعایت دی جاء گی اور اچھے ڈاکٹروں اور دواخانوں سے رجوع کرانے کی کوشش کی جاے گی

پروگرام میں سید حامد ملی معین نائب صدر سید عمران جنرل سکریٹری اخترعلی خواجہ نصیر الدین الیاس خان محمد صابر ودیگر ذمہ داران کے علاوہ مولانااسماعیل عارفی مولاناارشد علی قاسمی مفتی رفیق ذاکر مولاناکبیر الدین حافظ فہیم الدین حافظ جلال حافظ عبدالرشید مولاناصابر مفتاحی حافظ عبدالرحمان مفتی فیروز مفتی سہیل محمد نصیر الدین سید محمد ظفریحی محمد افضل الدین وسیم احمد خان نے شرکت کی اور عوام وخواص سے استفادہ کی خواہش کی۔۔۔