حیدرآباد 26 اپریل
(زین نیوزڈاٹ نیٹ)
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کوویڈ19 ہیلپ لائن کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ضرورت پر منحصر مریضوں کو دوائیں اور آکسیجن سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔
مجلس چیریٹی ایجوکیشنل اینڈ ریلیف ٹرسٹ نے ایکسس فاؤنڈیشن کے تعاون سے پیر کو کوویڈ 19 سے متاثرہ خاندانوں تک پہنچنے کے لئے ایک ہیلپ لائن کا آغاز کیا۔ ہیلپ لائن صبح 6بجے تا12بجے شب کام کرے گی
ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مریضوں اور ان کے خدمت گاروں کے علاج اور رہنمائی کے لئے موجود ہوگی۔ لوگ ہیلپ لائن نمبر 7306600600
پر صبح 6 بجے سے آدھی رات تک رابطہ کرسکتے ہیں۔
فی الحال آغا پورہ فنکشن ہال میں قائم کوویڈ وار روم میں 250 کے قریب آکسیجن سلنڈر اور کافی دوائیں رکھی گئی ہیں۔ صدر مجلس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مریض کی دہلیز پر دوائی یا آکسیجن سلنڈر فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ مقامی ڈاکٹروں کی مدد سے شمالی امریکہ کی دکن سابق طالب علم (ڈانا) کی ٹیم مدد کرے گی۔
اویسی نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں ڈانا مریضوں کو آن لائن مشاورت فراہم کرے گا اور یہ ہیلپ لائن چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے گی
کوویڈ سے لڑنے کے لئے 1.40کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان کیا۔ہیلپ لائن اورآکسیجن بینک کے قیام کے لئے فنڈس صرف کئے جائیں گے
