مجلس اتحاد المسلمین کی سمستی پور بہار میں یوم تاسیس ۔رکنیت سازی
سمستی پور‘ بہار؍3مارچ
( زین نیوز)
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی 64 ویں یوم تاسیس کےموقع پر ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی‘ بہار ریاست کے صدر اختر الایمان ‘ ریاستی یوتھ صدر عادل حسن آزاد کی ہدایت پر سمستی پور بلاک صدرمحمد وارث علی قیادت میں سمستی پور میں مجلس اتحاد المسلمین کے پرچم کشائی انجام دی گئی ۔
اس موقع پرمحمد وارث علی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ملک میں نہ صر ف مسلمانوں کی بلکہ دلتوں‘ بچھڑے طبقات کی طاقت بن کر اُبھر رہی ہےانھوں نے کہاکہ ملک سے فرقہ پرست جماعتوں کے خاتمہ کیلئے ‘ مسلمان ‘ دلت اور پسماندہ طبقات مجلس اتحاد المسلمین کے پرچم تلے آرہے ہیں مجلس ہی واحد جماعت ہے جو بے بیاکانہ طور پر ایوانوں میں نمائندگی کرتی ہے۔

مجلس آج مظلوموں کی آواز ہے ۔کہ مجلس نے ہمیشہ ملک میں عوام کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کی ہے۔مجلس صرف مسلمانوں کی جماعت نہیں ہے بلکہ سیکولر پارٹی ہے۔ اس میں بہت سے دلت اور دیگر طبقے کے لوگ بھی شامل ہو رہے ہی
یوم تاسیس کے موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کی رکنیت سازی عمل میں لائی گئی تاکہ مجلس پارٹی کو بہار میں مزید مستحکم کیا جاسکے۔منعقدہ پروگرام میں سینکڑوں لوگوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی
اس موقع پر مجلس پنچایت صدر محمدامتیاز‘ محمدنور نبی‘ محمد جیلانی‘ محمد سونو‘ محمد سلیمان‘محمد معراج‘اور محبا ن مجلس موجودتھے