حیدرآباد:8؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے محبوب نگر ضلع میں سڑک پر تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا۔ سب سے تیزی سے دوڑنے والا چیتا ( تیندوا ) نامعلوم گاڑی کی زد میں آنےسے ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ محبوب نگر ضلع کے دیوراکدرہ منڈل کے چودھری پلی جنگل کے علاقہ میں پیش آیا
تفصیلات کے مطابق ضلع محبوب نگر کے ضلع کے دیوراکدرہ منڈل کے چودھری پلی جنگل کے علاقہ میں صبح کے وقت سڑک پر ایک تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا۔

مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی جس پر جنگل کے عہدیداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر معائنہ کیا اور بتایا کہ اس تیندوے کی عمر تقریباً 2 سال ہوسکتی ہے اور بتایا کہ قومی شاہرہ 167 کے اطراف جنگل ہونے سے کی وجہہ سے رات کے وقت ٹرایفک کم ہوتی ہے سڑک عبور کرنے کے دوران کسی نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے کی وجہہ سے تیندوے کی موت واقع ہوئی ہو۔
مقامی افراد کے مطابق 12
؍سال قبل بھی ایک چیتا گاڑی کے زد میں آنے سے ہلا ک ہوگیا تھا ۔ قومی شاہراہ 167 ماننکنڈہ اور چودھری پلی دونوں سمتوں میں پہاڑ‘ جنگل ہونے کی وجہ سے اکثر چیتے( تیندوے) سڑک عبور کرتے ہیں
اس سلسلہ میں کیس درج کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے عہدیدار تیندوے کی موت تحقیقات میں مصروف ہیں۔