محمد جبران احمد کو ملک کا با وقار ا نڈین آئکون ایوارڈ

بین الریاستی تازہ خبر

بیدر۔30؍دسمبر
(پریس نوٹ)
۔نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے لیلا آئمبینس The Leela Ambience کنوینشن ہوٹل نئی دہلی میں گذشتہ دنوں منعقدہ ایکشاندار و پُر اثر تقریب میں جناب محمدجبران احمد عرف عبید مینجنگ پارٹنر جے ایم کنسٹرکشن و ڈائریکٹر بیدر اَربن کو آپریٹیو بینک لیمٹیڈ وپریسیڈینٹ جے ایم کریڈیٹ کو آپریٹیو سو سائٹی لیمٹیڈ بیدرکو کو آپریٹیو شعبہ ،تعمیراتی شعبہ کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں انسانی ہمدردی کے تحت

ضرورت مند لوگوں کی امداد کے کام اور ان کی سماجی خدمات خصو صاً کو ویڈ19-کی پریشان کن حالات میں غریب اور ضرورتمند لوگوں میں مفت راشن کِٹس ، فوڈ پیاکٹس،سرکاری دواخانوں میں آکسیجن سیلنڈرس کی فراہمی ، عوام میں ادویات کی فراہمی جیسی مثالی اور شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے محمد جبران احمد عرف عبید احمد کو اس سال کا با وقارایوارڈانڈین آئکون ایوارڈ "INDIAN ICON AWARD-2021” عطاء کیا گیا ۔
اس مو قع پر جناب ماما ناتھو نگ مرکزی وزیر ماحولیات ، جنگلات ،نوجوانوں کے امور اور کھیل ،جناب بابو لال ورما کابینی وزیر فوڈ اینڈ سیول کنزیومر اَفیئر حکومت راجستھان،شری شری شری یو وا چاریہ ،ابھئے داس مہاراج جی کے علاوہ ملک کے اہم شخصیات موجود تھے۔

جناب محمد جبران احمد کو با وقار ایوارڈ انڈین اَیکون ایوارڈ دئے جانے پر بیدر و ضلع بیدر میں ہر طرف انکے دوست احباب کی جانب سے خوشی و مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جناب محمد عبدالصمد بہمنی انٹر پرائزیس، محمدعرفان پٹھان سیکریٹری بہمنی ہائر پرائمری اسکول بیدر ،محمد سیف الدین سُہیل ، محمد شکیب احمد، محمد جمیل الدین اور دیگر نے جناب جبران احمد عرف عبید اور ان کے والد جناب محمد جا وید احمدکلاس ون کنٹراکٹر کو ملک کا با وقار ایوارڈ ملنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔