مختلف مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد ایوارڈ سے سرفراز

تازہ خبر تلنگانہ
علی فاؤنڈیشن کورٹلہ کی جانب سے ایوارڈ وتہنیتی تقریب کا انعقاد
کورٹلہ :۔27؍ستمبر
(عمران احمد  کورٹوی کی رپورٹ)
علی فاؤنڈیشن کورٹلہ کے زیرِ اہتمام، سینارے بھون حاجی پورہ کورٹلہ میں سرپرست اعلیٰ  محمد اقبال علی کی زیرِصدارت میں مسعود علی اکبر  صدر علی فاؤنڈیشن) کی زیرِ سرپرستی، محمد یوسف علی (جنرل سیکرٹری) کی زیرِ نگرانی میں علی فاؤنڈیشن کورٹلہ کی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا
.علی فاؤنڈیشن کورٹلہ ایک تنظیم ہے. جس کا قیام 2018ء میں عمل میں لایا گیا۔تنظیم کا اہم مقصد اردو مدارس کے ہونہار طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی و صحیح رہنمائی کرنا. سماجی و تعلیمی ترقی کے لئے سرگرمیوں کو فروغ دینا. طلباء کے لئے کیریر ( Career Guidance ) سے متعلق رہنمائی کرنا
کسی نے کیا خوب کہا ہے
 عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
 نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
الغرض علی فاؤنڈیشن کورٹلہ شعبہ حیات کے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو ان کی حوصلہ افزائی کے لئے خدمات کو سراہنا اور انہیں تہنیت پیش کرنا۔چنانچہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا
 جسمیں شہر کورٹلہ کی سرکاری و خانگی مدارس کے دسویں جماعت کے ٹاپرس ثانیہ کوثر، شافعہ ناز ،خضرا تحریم، سعدیہ تبسم کی تہنیت پیش کی گئی. طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں شال پوشی، میڈل، مومینٹو، سرٹیفکیٹ اور رقمی انعام سے نوازا گیا..اس کے علاوہ شعبہ تعلیم میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، شعبہ طب میں بیسٹ ڈاکٹر ایوارڈ، سماجی کارکن (سوشل سروس ایوارڈ)، شعبہ حفظ اور شہرِ کورٹلہ کی سطح پر بیسٹ آفیسر ایوارڈ جو قابلِ ذکر ہیں.
بیسٹ آفیسر ایوارڈ  سید ایاز  (کمیشنر مونسپل کارپوریشن کورٹلہ) بیسٹ ٹیچر ایوارڈ جناب افتخار احمد خان  (صدر مدرس کاغذی پورہ کورٹلہ) بیسٹ ڈاکٹر ایوارڈ ڈاکٹر ساجد علی  (شعبہ طب) بیسٹ سوشل سروس ایوارڈ محمد عمران  (جنہوں نے اب تک بلا لحاظ مذہب و ملت کا فرق کئے بغیر تقریباً ٢٥ سے زائد مرتبہ خون کا عطیہ دے چکے ہیں)بیسٹ حفظ ایوارڈ حافظ محمد (جنہیں شعبہ حفظ میں ہونہار طالب علم کا ایوارڈ دیا گیا.)
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے  محمد ایاز  کمیشنر مونسپل کارپوریشن کورٹلہ،  ریاض علی رضوی  (ریاستی جنرل سیکرٹری TMIF) نے شرکت کی.  ایاز صاحب مونسپل کمشنر کورٹلہ نے طلباء کو مبارک باد پیش کی.اور انہیں تعلیم کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا.
اس کے علاوہ مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے مفتی محمد ضمیر عقیل سبیلی ،  شیخ نسیم احمد ، جناب ڈاکٹر صدیق ، عقیل احمد  (صدر آئیٹا کورٹلہ)،  محمد اکرم علی ،  محمد اسماعیل ، جناب نجم الدین زاہد ، عبدالواجد صاحب (صدر پی آر ٹی یو کورٹلہ)، جناب سلیم صاحب (ٹیچر کاغذی پورہ کورٹلہ) ، نامہ نگار سلیم فاروقی، شاعر اظہر حسین اظہر ،  فصیح الدین ، آصف خان ، محمد نجیب الدین ، انجینیر محمد سلمان ،  انجینیر محمد فرقان ، محمد صفی (ایڈووکیٹ)، ڈاکٹرمحمد نعمان علی ، محمد وسیم،شیخ صابر ،محمد عارف صاحب کے علاوہ کارکنانِ و منتظمینِ علی فاؤنڈیشن کی کثیر تعداد نے شرکت کی
پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا. طالبات نے نعت پیش کیں. سرکاری مدرسہ کی نونہالوں نے مہمانوں کے اعزاز میں اسٹیج پر دلکش مظاہرہ کیا. علاوہ ازیں نظامت کے فرائض بہت ہی بہترین و بخوبی انداز میں محترمہ اسماء فاطمہ نے انجام دیئے. اور مفتی محمد عمران قاسمی نے تمام مہمانوں و شرکاء کا اظہار تشکر کیا
آخر میں علی فاؤنڈیشن کورٹلہ نے یہ تیقن دیا کہ انشاء اللہ ہم اسی طرح شہر کورٹلہ ہی نہیں بلکہ ضلع سطح پر بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے. اللـــہ سے دعا ہے کہ اس تنظیم کی خدمات کو قبول فرماکر دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا کرے. آمین