مخصوص ذہن کے لوگ ملک کا ماحول خراب کررہے ہیں

تازہ خبر تلنگانہ

دانشتہ طور پر بدامنی پھیلانے کی کوشش‘تلنگانہ نفرت اور فرقہ پرستی سے پاک ریاست
وزیر اعلیٰ تلنگانہ چندرشیکھر راؤ

حیدرآباد۔  30 پریل
(ایجنسیز )
چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر چندرشیکھر راؤ نے کہا ہے کہ چند مخصوص ذہن کے لوگ ملک کا ماحول خراب کر رہے ہیں جو اتفاق سے اقتدار پر قابض ہیں اور انہیں اقتدار سے بے دخل کر نے کیلئے سیاسی متبادل کی اشد ضرورت ہے جسکی قیادت کیلئے ریاست تلنگانہ تیار ہے۔

آج حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں ترتیب دی گئی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ جس طرح تحریک تلنگانہ میں مسلمانوں نے مدد کی تھی اسی طرح سے وہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے افراد کے خلاف سیاسی متبادل کے قیام میں مدد کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ نفرت اور فرقہ پرستی سے پاک ہے اس لئے یہاں امن قائم ہے جبکہ تلنگانہ ملک کی وہ واحد ریاست ہے جہاں ہر طرف ترقی اور خوشحالی ہے اور اسی لئے تلنگانہ ملک بھر میں جگمگا رہا ہے جب کہ سارا ملک اندھیرے میں ہے ۔ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست جہاں 24 گھنٹے برقی پینے کا پانی آبپاشی کیلئے سر براہی کی جاتی ہے اور تلنگانہ کے جی ڈی پی میں بھی اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

اگر مرکز میں قائم حکومت بھی تلنگانہ کی طرح کام کرتی تو قومی جی ڈی پی میں اضافہ ہوسکتا تھا اور فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوسکتا تھا۔ تلنگانہ میں فی کس آمدنی میں اضافہ اور ترقی کے باعث ہی ملک کے دیگر حصوں سے سینکڑوں افراد تلنگانہ کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ تلنگانہ کا بھائی چارہ ملک بھر کیلئے مثالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت تمام تہوار سرکاری طور پر مناتی ہے جو ریاست کی ترقی میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکز میں کچھ گڑبڑ چل رہی ہے وہاں کچھ بیماری ہے اس کو ٹھیک کرنا ہے۔انہوں نے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدامنی پیدا کی جارہی ہے اور یہ دانستہ طور پر کی جارہی ہے اس کو روکنا ہمارا کام ہے اس کو کسی بھی حالت میں خراب ہونے نہیں دیا جاۓ گا۔

کچھ طاقتیں گڑ بڑ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے کسی چیز کو توڑنا آسان ہے تعمیر کرنا مشکل ہے ۔انہوں نے حوالہ دیا کہ کس طرح بنگلور میں زہر پھیلایا جا رہا ہے ۔ دعوت افطار کا آغاز شام 5 بجے قراءت کلام پاک اور نعت شریف کی پیشکشی ۔ ہوا۔ جبکہ چیف منسٹر کے علاوہ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشوروزیر داخلہ محمد علی نے بھی خطاب کیا۔

اس دعوت افطار میں ریاستی وزراء رکن پارلیمنٹ حیدرآباد جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی کے علاوہ احمد ندیم پرسنل سکریٹری اقلیتی بہبوڈڈی جی پی تلنگانہ مسٹرایم مہندر ریڈی کمشنر پولیس کی وی آنند اور شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔