یادگیری گٹہ میں دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے چار افراد ہلاک ۔متعدد زخمی

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:30؍اپریل
(زین نیوز)
یادادری بھونیشور ضلع کے یادگیری گٹہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ یادگیری گٹہ میں دو منزلہ عمارت کا سلیبیادادری بھونیشور ضلع کے یادگیری گٹہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ یادگیری گٹہ میں دو منزلہ عمارت کا سلیب منہدم ہونے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ دو دیگر شدید زخمی ہیں۔

یہ واقعہ جمعہ کی رات یادادری مین روڈ پر واقع سری رام نگر میں پیش آیا۔ ملبے سے دو افراد کو نکال لیا گیا، ایک کی حالت تشویشناک ہے وہیں ایک اور آدمی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

منہدم ہونے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ دو دیگر شدید زخمی ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام یادادری مین روڈ پر واقع سری رام نگر میں پیش آیا۔ ملبے سے دو افراد کو نکال لیا گیا، ایک کی حالت تشویشناک ہےوہیں ایک اور آدمی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

اس واقعہ میں عمارت کے مالک گنڈلاپلی دشرتھ کے ساتھ سرینواس عرف چپاتی سرینو، اوپیندر اور سری ناتھ کی موت ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے سری نواس، سری ناتھ، اوپیندر اور گری چار دوست ہیں۔ وہ اکثر شام کو تفریح ​​کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں اور شام کے وقت بالکونی میں ٹھہر کرآپس میں محو گفتگو تھے کہ اچانک بالکونی مہندم ہوگئی۔۔ سیمنٹ کا ایک بڑا سلیب اچانک اوپر گرنے سے سلیب کے نیچے دبنے سے موت ہوگئی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت 40 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ واقعہ کی وجہ گھر کے سامنے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالکونی کی تعمیر کی گئی تھی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے بھونیشور ایریا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جس عمارت میں حادثہ پیش آیا اس کے سامنے دو دکانیں چلتی ہیں اور پیچھے دو خاندان رہتے ہیں۔ حادثے کے وقت وہاں موجود کئی لوگ زخمی ہوئے جن میں گھروں اور دکانوں میں موجود افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

گورنر ڈاکٹر تملائی ساؤندریہ راجن نے یادگیری گٹہ میں دو منزلہ عمارت کے گرنے پر صدمے کا اظہار کیا۔ گورنر نے کہا کہ وہ اس سانحے کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے، جس میں لوگوں کی جانیں گئیں۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے سرکاری اہلکاروں کو زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔