نئی دہلی:14؍مئی
(زین نیوز)
ملک کے میں کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے معاملات اور سنگین صورتحال کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں مکمل لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن نافذ العمل ہے ‘ ایسے میں ملک کے مسلمانوں نے سخت بندشوں کے درمیان عیدالفطر نہایت سادگی کے ساتھ منائی گئی
ملک کے دیگر ریاستوں میں سیاسی، سماجی و مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے مغربی بنگال میں مذہبی رسومات اور عبادات کے لیے 50 افراد تک کے اجتماع کی اجازت تھی۔ بقیہ دیگر ریاستوں میں مساجد، عید گاہ اور کھلے میدان میں بھی پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں نے فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد مکمل سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے عیدالفطر کی نماز ادا کی
تلنگانہ ریاست میں 12؍مئی سے دس روزہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیاہےاور صبح کے اوقا ت میں صرف چا ر گھنٹوں کی چھوٹ دی گئی تھی عیدالفطر کے موقع پرتلنگانہ کے وزیر داخلہ الحاج محمد محمود علی نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے یہ کہا کہ تمام مساجد میں عیدالفطر کی نماز کے لیے زیادہ سے زیادہ چار لوگوں کو اجازت رہے گی

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے گائیڈ لائنس کو ملحوظ رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر عید الفطر انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ کہیں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع منعقد نہیں ہوا تاہم اضلاع اور دور دراز علاقوں میں لوگوں نے نماز فجر کے بعد نماز عید ادا کی جس دوران سماجی دوری کا خیال رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں عیدالفطر کے موقع پر برادران وطن کے ساتھ خوشیوں کا اشتراک 
وہیں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ مسٹر وائی یس جگن موہن ریڈی نے مساجد میں 50؍ افراد کو عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کی اجازت دی تھی او ر اس ضمن میں سکریٹری اقلیتی بہبود محمود الیاس رضوی کی جانب سے جی او آرٹی 51 کے تحت نماز عیدالفطر کی گائیڈلائینس کا اعلان کیا گیا تھا
وزیر آعظم نریندر مودی‘ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند‘ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نےعیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔
انھوں نے بھائی چارے اور لوگوں کی صحت سے متعلق پیغام بھی لکھا "بھائی چارہ، تحمل اور خیرخواہی کا یہ تہوار سب کے لئے اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی لائے اور ملک میں پھیلی بیماریوں، بے چینی اور مایوسی کی فضا ختم کرے