مسجد نور کاماریڈی کی تعمیر جدید کے لئے دو لاکھ روپے کا عطیہ۔انتظامی کمیٹی کا اظہار تشکر

بین الریاستی تازہ خبر

کاما ریڈی:12؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)

 مسجد اللہ کا گھر ہے اللہ تعالی جس کو چاہتا ہے اس سے اپنے گھر کی خدمت کے لیے قبول کرتا ہے ان خیالات کا اظہار محمد علی شبیر صاحب سابق منسٹر آندھرا پردیش نے مسجد نور اندرانگرکالونی کاماریڈی کی تعمیر جدید کا معائنہ کرتے ہوئے کیا
اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ کالونی کے احباب نے بڑی محنت و کوشش اور جستجو سے مسجد کی بہترین اور خوبصورت شاندار مسجد جو کہ کاماریڈی میں ایسی مسجد نہیں ہے تعمیر کروائی ہے میں تمام کو مبارکباد دیتا ہوں اور اس مسجد کے تمام بانیوں اور بزرگوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے

، تعمیر کے شروع میں میں نے والدین کے ایصال ثواب کے لیے 20 لاکھ روپے تعاون کیا تھا اب دو لاکھ روپے نقد دے رہا ہوں،حافظ محمد مشتاق احمد صدر انتظامی کمیٹی نے جناب محمد علی شبیر صاحب اور ان تمام احباب کا جنہوں نے مسجد کی تعمیر میں حصہ لیا اور دل کھول کر تعاون کیا میں ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر علماء آئمہ حفاظ معزز شہریان کاماریڈی کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر جناب محمد عبدالماجد صاحب انجینئر

حیدرآباد جن کی نگرانی میں مسجد کا تعمیری کام چل رہا ہے اور انہوں نے بے لوث شاندار خدمت انجام دی ہے ہے نوجوان کاماریڈی و انتظامی کمیٹی کی جانب سے جناب محمد علی شبیر صاحب کے ہاتھوں شال پوشی کی گئی صحن مسجد ودیگر اہم تعمیر ی کام وآہک پاشی جاری ہے
اہل خیر سے فراخدلانہ تعاون کی اپیل کی جاتی ہے 9985364886