عیدگاہ گورارم میں نماز عیدالفطر،الحاج حافظ محمد فیاض علی کا خطاب
حیدرآباد: 4؍مئی
( پریس نوٹ)
گوررام ضلع وقارآباد میں عید الفطرخشوع وخضوع کے ساتھ منائی گئی ۔الحاج حافظ محمد فیاض علی مینی جنگ ڈائرکٹر المیزان ٹور اینڈ ٹراویلس حج و عمر ہ گروپ حیدرآباد نے اپنے آباٸ وطن گورارم کی عیدگاہ میں نماز عیدالفطر پڑھائی، خطبہ دیا اور رقت انگیز دعاء کی ۔
سینکڑوں فرزندانِ توحید نے شدید چلچلاتی دھوپ کے درمیان انتہائی مکمل نظم وضبط کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کرتے ہوئے اللہ کے حضور سر بسجود ہوئے۔
واضح رہے کہ الحاج حافظ محمد فیاض علی متعمرین عمرہ کو لیکر واپس اسی روزحیدرآباد پہنچے تھےوہاں سے اپنے آبائی موضع گورارم ضلع وقار آباد پہنچ کر نماز عید کی امامت کی اورفضاٸل عید بیا ن کۓ۔

قبل ازیں انہو ں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عیدکا دن یوم الجائزہ کے ساتھ انعام کا دن ہے اوریہ عظیم بھی ہے کیوں کہ عید ایک ماہ کی عبادتوں کا انعام واکرام ہےاللہ تعالیٰ رمضان المباک میں عبادتوں ‘ تراویح ‘ نمازوں کے ذریعہ احکاما ت کی تکمیل پر مغفرت کا پروانہ دینے کیلئے جمع ہونے کا حکم دیا اور اسی کی شان کریمی سے مغفرت ہوتی ہے۔
انہوں نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ ماہ رمضان کے بعد بھی اپنی عبادتوں اور ریاضتوں کو جاری رکھتے ہوئے مساجد کو آباد رکھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں۔اور اللہ کی رضا کیلئے غربیو ں‘ یتموں کیلئے مال خرچ کریں ۔
یہ نا سمجھیں کہ ایسا کرنے مال ختم ہو گا۔غریب ویتیموں پر مال کے خر چ کرنے سے اللہ خوش ہوتا ہے اور وہ اس کے بدلے ان کی آمدنی کو کٸ گنا کشادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا فانی ہے ہم احکا م الہی اور سنت نبوی ﷺ پر عمل کر کے ہی اپنی دنیوی اور آخر ت کی زندگی کو سنوارسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہو کہ اللہ اور اس کے جبیبﷺ راضی ہوجاٸیں اسی میں ہی ہماری کامیابی ہے۔