ملک بھر میں عید الفطرانتہائی خوش و خضوع اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:4؍مئی
(زین نیوز)
ملک بھر میں عید الفطرانتہائی خوش و خضوع اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ہزاروں فرزندانِ توحید نے
تزک و احتشام کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی۔
گذشتہ دو سال ملک میں کورونا کی وبا ء کے پیش نظر مسلمانوں نے سخت بندشوںکے درمیان‘اورسبھی ضابطوں اور رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 50 افراد کی اجازات کے ساتھ عیدالفطرسادگی کے ساتھ منائی گئی تھی ۔

دوسال کے وقفہ بعد تمام بندشیں اور پابندیاں ختم ہونے کی وجہ سے ملک میں عوام نے انتہائی جو ش وخروش کے ساتھ عیدالفطر ادا کی۔ عیدگاہوں اور مساجد میں جم غفیر دیکھی گئی۔ ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر مساجد، عید گاہ اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، علمائے کرام نے عید کے خطبات میں اسلامی تعلیمات اور رمضان المبارک کی فضیلت بیان کی۔
عیدالفطر کے موقع پرصدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عید الفطر کی تمام شہریوں کو مبارک باد دی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’عید الفطر کے موقع پر، میں تمام شہریوں بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور مبارک باد دیتا ہوں۔

رمضان المبارک کے دوران لوگ روزہ رکھتے ہیں اور مسلسل دعاؤں اور اللہ کی عبادت کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کے اختتام پر منایا جانے والا عیدالفطر کا یہ مقدس تہوار اخوت اور ہم آہنگی کے جذبے کو تقویت دینے والے ایک موقع کے طور پر منایا جاتا ہے۔
عیدالفطر خود کو ایک مرتبہ پھر انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے وقف کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

"عید الفطر پر نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع ہمارے معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو بڑھائے۔ ہر ایک کو اچھی صحت اور خوشحالی نصیب ہو۔