مسلم اقلیتی طلبہ حصول تعلیم کیلئے تعلیمی میدان میں آگے آئیں

بین الریاستی تازہ خبر

کورٹلہ میں طلبہ کیلئے "فیڈ”کی جانب سے افطار پیکیجس کی تقسیم۔
صدرنشین اسکول انتظامی کمیٹی محمد چاند پاشاہ کا خطاب
کورٹلہ: 13:اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
مسلم طلبہ کیلئے حصول تعلیم میں وسائل کی کمی نہیں ہےمسلم اقلیتی طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعلیمی میدان میں آگے آئیں اور اعلی درجات پر پہنچ کر اپنا،اپنے والدین،اساتذہ،قوم و ملت اور ملک کا نام روشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد چاند پاشاہ صدرنشین اسکول مینجمنٹ کمیٹی گورنمنٹ ہائی اسکول کورٹلہ و سماجی کارکن نے کورٹلہ شہر کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقد فاؤنڈیشن فار اکنامک اینڈ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ (FEED) کی جانب سے حیدرآباد ذکوات اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی ذیر نگرانی میں افطار فوڈ پیکیجس کی تقسیمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ حیدرآباد ذکوات اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ریاستی سطح پر سرکاری مدارس میں اساتذہ کی کمی پر مسلم طلباء کی تعلیم کیلئے پرائیویٹ اساتذہ کا تعین،دینی تعلیم کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جسں سے طلبہ کو کافی حد تک فائدہ ہورہاہے۔اور مزید غریب طلبہ کو تعلیمی امداد کی فراہمی،رمضان کے موقع پر غریب مسلمانوں میں مالی امداد کی تقسیم کئی سالوں سے کی جارہی ہے جبکہ فاؤنڈیشن فار اکنامک اینڈ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ(FEED) کی جانب سے افطار فوڈ پیکیجس کی تقسیم بھی قابل تحسین اقدام ہے۔
غریب مسلم طلبہ کیلئے یہ ادارے تعلیمی میدان میں ہر طرح کی رہنمائی کررہےہیں طلبہ کو چاہیے کہ وہ ان سے فائدہ اٹھائیں اور ان دونوں اداروں کی مالی امداد کرنے والے معاونین،اداروں کے اراکین کے حق میں طلبہ، اور اولیائے طلبہ دعا خیر کریں۔اس موقع پر کورٹلہ شہر کے ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول،گورنمٹ ہائی اسکول کے جملہ 210 طلبہ میں کوویڈ ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے افطار فوڈ پیکیجس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر جناب محمد عرفان ٹرسٹی فیڈ،محمد صلاح الدین کوآرڈینیٹر حیدرآباد ذکوات اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ، اساتذہ محمد الیاس،محمد خواجہ انکشاف الدین،محمد فصیح الدین موجود تھے۔