مسلم فنڈ دیوبند کے نائب منیجر سید آصف حسین کی والدہ کا انتقال 

تازہ خبر قومی
دیوبند:۔ 8؍ اکتوبر
 (رضوان سلمانی) 
دارالعلوم دیوبند کے سابق پیشکار سید طاھر حسین مرحوم کی اہلیہ اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے نائب منیجر سید آصف حسین کی والدہ محترمہ کا گذشتہ شپ مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔
ان کے انتقال کی خبر سنکر شب گیارہ بجے تمام عزیز واقارب اور خاندان کے افراد کے علاوہ دارالعلوم کے ذمہ داران،مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے ذمہ داران وکارکنان نیز شہر کی معزز شخصیات نے محلہ قلعہ پر واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ کر سانحہ وفات پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی ۔
سید آصف حسین کی والدہ کی وفات پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور کہا کہ والدین کا دنیا سے رخصت ہوجانا اولاد کے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ مرحلہ ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا حکم اور اس کی مرضی کے ہم سب تابع ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور آخرت کی بہترین نعمتوں سے نوازے آمین۔
دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین اور جمعیۃ علماء ہند کے قائد مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحومہ ایک مثالی خاتون تھیں نہایت خوش اخلاق،ملنساراور ہمدرد وغمگسار شخصیت کی مالک تھیں۔اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں کے یہی خصائل پسند ہیں جن کا دنیا وآخرت میں بہترین ثمرہ ملتا ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے ہم سب ان کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعاء کرتے ہیں۔
مولانا سید محمود مدنی نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحومہ باغ وبہار خاتون تھیں مدنی خاندان سے ان کے قدیم مراسم اور قربت تھی میں اس خبر سے بہت زیادہ صدمہ میں ہوں اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ،مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان ومتعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔مولانا سید اسجد مدنی،مولانا ازھد مدنی اور مولانا محمد مدنی نے بھی متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی ۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے سید آصف حسین اور ان کے تمام اہل خانہ سے اس سانحہ وفات پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی اور کہا کہ آہستہ آہستہ بڑوں کے سایہ سے ہم محروم ہوتے جارہے ہیں اللہ تعالیٰ تمام اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سکریٹری محمد انس صدیقی نے سید آصف حسین کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کیا ۔سابق چیئرمین انعام قریشی نے بھی مرحومہ کے صاحبزادوں سید طارق حسین اور سید آصف حسین نیز جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ کے ذیلی اداروں مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ ،پبلک گرلز انٹر کالج،مدنی آئی اسپتال،مؤٹر ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر ،برانچ ناگل اور مسلم کمرشیل انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے اس انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کیا ۔
دیوبند نیوز نیٹ ورک کے تمام صحافیوں فہیم صدیقی،سمیر چودھری،رضوان سلمانی،نوشاد عثمانی،عارف عثمانی،معین صدیقی،فہیم عثمانی،مشرف عثمانی،محمد ممتاز،آباد علی،ایسوسی ایشن کے صدر منوج سنگھل اور دیگر صحافیوں نے اس سانحہ پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور تمام پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ۔
ان کے علاوہ قاضی فرحان،وسیم صدیقی،عظیم احمد عثمانی،محمد اسامہ ،سلیم احمد عثمانی،تحسین خاں ایڈوکیٹ،عدیل صدیقی،فیضی صدیقی،ساجد حسین،جاوید عثمانی ،قاضی دانش ،میونسپل ممبر امجد الہی،محمد وسیم بھولی،شاہد علی اشو،اشرف علی،قاری عاصم،مولوی اسجد پانڈولی،ڈاکٹر شبلی اقبال،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم اور شہر کی معزز شخصیات نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی
۔صبح 11؍بجے دارالعلوم دیوبند کے احاطہ مولسری میں قائد جمعیت حضرت مولانا سید ارشد مدنی نے مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کرائی ۔بعد ازاں سیکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں قبرستان قاسمی میں تدفین عمل میں آئی۔