کورٹلہ13؍فروری
زین نیوز
کورٹلہ ٹی ایس آرٹی سی بس ڈپومیں میکانک کی خدمات پر مامور مسلم ملازمین کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دئیے جانے کے بعد مسلمانوں میں شدید غم و کی لہر پائی جاتی ہے ۔کورٹلہ ڈپو کی میکانکل فورمین سندھیا رانی نے متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے نماز جمعہ کےلۓ مسلم ورکرس کو گیٹ پاس جاری کرنے بجاۓ سختی کا مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ ڈپو میں میکانک شعبہ میں خدمات انجام دینے والے مسلم میکانک ورکرس نماز جمعہ نماز کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے کہ ڈیوٹی پر مامور سیکورئٹی گارڈ نے ان روکرس کو بنا گیٹ پاس کے باہر جانے سے چھوڑنے سے انکار کر دیا اورکہاکہ بغیر گیٹ پاس کے باہر جانےنہیں دیا جائیگا۔جس پر مسلم ورکرس نے سکیورٹی گارڈ سے منت و سماجت کی لیکن سیکورٹی گارڈ گیٹ پاس کے لئے بضد رہا۔ملازمین کے مطابق میکانکل فورمین سندھیا رانی کی جانب سے ورکرس کو پاس کی جاری نہیں کیے گئے جب کہ غیر مسلم افراد کو باہر جانے کے لئے پاس جاری کیے گئے تھے۔میکانکل

فورمین سندھیا رانی نے خود کو بچانے کی کوشش کرتےہوئے یہ وضاحت کی ہے کہ مسلم ورکرس کو مقررہ اوقات میں بغیر گیٹ پاس کے باہر جانے کی اجازت ہے جس کی بنا پر ملازمین کو گیٹ پاس نہیں جاری کیے گئےاور سیکورئٹی گارڈ کو مسلم ورکرس کو نماز کے لئےجانے سے روکنے کے اختیارات نہیں ہیں۔وہیں انھوں نے یہ بھی کہاکہ اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے یہ ہدایت وصول ہوئی ہے کہ کھانے،ٔ پینے، یا پھر عبادت کےلئے گیٹ پاس جاری نہ کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں‘ اگر مسلم ورکرس کی جانب سے تحریری درخواست دی جاتی تو انھیں گیٹ پاس جاری کیے جاتے لیکن انھوں نے کوئی تحریری درخواست نہیں دی۔وہیں سیکورئٹی گارڈ وی لکشمی منوہر راؤنے مبینہ طور پر یہ کہاکہ میکانکل فورمین سندھیا رانی نے بنا گیٹ پاس کے ورکرس کو باہر چھوڑنے سے سختی سے منع کیا گیا تھا انھوں نے جان بوجھ کر یہ مسلۂ پیدا کیا ہے‘

جبکہ انھوں نے دیگر ملازمین کو18کو گیٹ پاس جاری کیے تھے عمداً مسلم ملازمین کو روکا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محمد مظفر احمد سجو کونسلر، محمد اسد اور دیگر مسلم سیاسی قائدین نے بس ڈپو کورٹلہ کے روبرو احتجاج کیا۔اور اس حرکت کو مسلمان ورکرس کے خلاف سازش قرار دیا۔بروز ہفتہ آج بھی اسی طرح کا معاملہ پیش آیا۔ اس بات کی اطلاع ریجنل مینیجر آر ٹی سی کو دی گئی تو انہوں نے فوراً اس بات کی اطلاع انچارج ڈپو مینیجر کورٹلہ وجٔے راؤ کو دی تو انچارج ڈپو مینیجر کے حکم پر آج گیٹ پاس جاری کیا گیا اور ورکرس کو نماز کے لئے باہر چھوڑا گیا جس کے بعد ورکرس نے راحت کی سانس لی۔
