اسلام اور عیسائی مذہب کی قبولیت پر دلت تحفطات سے محرومی : مرکز ی حکومت

تازہ خبر قومی

نئی دہلی :13؍فروی
نمائندہ خصوصی
مرکز نے پارلیمنٹ کے ایوان سے واضح کیا کہ اگر دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد مذہب اسلام یا عیسائی مذہب قبول کرتے ہیں تو ان کے تحفظات ختم ہوجائیں گے۔مرکز نے یہ جواب بی جے پی رکن جی وی ایل نرسہما راؤ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال دیامرکزی وزیر قانون مسٹر روی شنکر پرساد نے بتایا کہ ایس سی و ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اگر مذہب اسلام اور عیسائی مذہب قبول کرتے ہیں تو دستور ٰمیں فراہم کردہ تحفظات سے محروم ہوجائینگے۔مسٹر جی وی اایل نرسمہا نے یہ سوال کیا تھاکہ ایس سی ۔ ایس ٹی فہرست میں شامل بیشتر افراد تبدیلی مذہب کے باوجود محفوظ حلقوں سے ایم ایل ایز ‘ ایم پیز کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں اور اسکے ذریعہ عہدے بھی حاصل کررہے ہیں ایسے افراد کو نااہل قرار دینےکے لئے دستور میں ترمیم کا آیا حکومت کوئی ادارہ رکھتی ہے ؟جس کاجواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر قانون مسٹر روی شنکر پرساد نے بتایاکہ فی الفور حکومت کے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔البتہ ایسے افراد جبکہ وہ اپنے کاغذات نامزدگیاں داخل کرتے ہیں اس وقت پورے ثبوتو ں کے ساتھ ریٹرینگ آفیسر کو تبدیلی مذہب کی اطلاع دی جاتی ہے تو ان کی نامزدگیاں مستردہوسکتی ہیں