مسٹریم ماجد سینئر اسسٹنٹ محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کو بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ ملنے پر تہنیتی تقریب

تازہ خبر تلنگانہ
 نظام آباد ۔16/ اگسٹ 
(زین نیوز)
سرکاری محکموں میں حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی اسکیمات کی بہتر طور پر ترجمانی کے لئے دیانتدار افسر کی خدمات اہمیت کی حامل ہے ان خیالات کا اظہار مسٹر یم اے روف اعظمی ایڈیٹر روزنامہ یکجہتی  نے آج انمول گیسٹ ہاؤس میں  سینئر اسسٹنٹ محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ مسٹر ایم اے ماجد کے اعزاز میں منعقدہ ایک تہنیتی تقریب میں اپنے خطاب میں کیا
 انہوں نے کہا کہ مسٹر اے ماجد  ایک عرصہ دراز سے محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ نظام آباد کے علاقائی دفتر میں نمایاں خدمات انجام دیے رہے ہیں اور وہ بیک وقت الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے بہترین تعاون عمل کرتے ہوئے اپنی ایک شناخت بنائی ہے جو انتہائی اہمیت کی حامل  ہے اور انہیں  یوم آزادی ہند کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ میں ریاستی وزیر مسٹر ویمولا پرشانت ریڈی کے ہاتھوں توصیف نامہ دئے جانے کی مسرت میں شال پوشی، گلپوشی کی گئی اور میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا
  اس موقع پر میسرز سید عثمان علی ایڈیٹر فکرجمہور ، یم اے عزیز روشنی ٹی وی نمائندہ ،سید یاسین علی ایڈیٹر انوار دکن ، مولانا عبدالقدیر حسامی نمائندہ روز نامہ مہنگائی ،یم اے حسیب کرمانی نمائندہ تاکید ، محمد نظہر الدین جرنلسٹ ،محمد عمران روشنی ٹی وی کیمرہ مین ، کے علاوہ دیگر صحافیوں نے شرکت کی
اس موقع پر پر مسٹر محمد جاوید پاشا جرنلسٹ کو بھی تہنیت پیش کی گئی قابل ذکر شرکاء میں مرزا افضل بیگ تیجان ٹریڈرس، صدر صدائے اُردو سوسائٹی، یم اے صمدانی مالک اے جی ایس میڈیکل ، محمد حنان خان  یم جی ٹریڈنگ کمپنی، محمد عارف خان نائب صدر نظام آباد اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس ائی، یم اے زعیم مالک  رحمت میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور  نظام آباد شامل ہیں