قانون ساز کونسل میں اقلیتوں کی بے باک نمائندگی پر مسٹر ٹی جیون ریڈی کی تہنیت
جگتیال13اکتوبر
( نمائندہ خصوصی)
قانون ساز کونسل کے مانسون اجلاس میں اجلاس میں اقلیتوں کے کئی ایک مسائل پر آواز اٹھاتے ہوئے حکومت سے بے باکانہ نمائندگی کرنے پر شہر جگتیال سے تعلق رکھنے والے اقلیتی گانگریسی قائدین ‘ اور سٹی جمعیة علماءو انجمن علماءو حافظ جگتیال کے ذمہ داران نے آج صبح رکن قانون ساز کونسل و حلقہ گرائجویٹ کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر قائدین نے کہاکہ مسٹر ٹی جیون ریڈی ایک اقلیت دوست اور سیکولر لیڈر ہیں‘ ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل کی بے باکانہ نمائندگی کرتے آئے ہیں۔ قائدین نے ٹی آریس ایس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت سیکولرز م کالبادہ اُڑھ کر مسلمانوں کا استحصال کررہی ہے جہاں دیگر طبقا ت کے لئے کئی اسکیمات روبعمل لارہی ہے لیکن مسلمان صرف شادی مبارک اسکیم تک محدودرکھ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر حافظ سید شمس الدین تبریز‘ محمد سراج الدین منصور سابق نائب صدر نشین بلدیہ جگتیال‘کونسلر خواجہ کمال الدین‘ کونسلر خواجہ
سمیع الدین اظہر ‘ محمد مکثر علی نہال ‘محمد چاند پاشاہ‘ محمد مجیب الدین آئی ین ٹی یو سی ‘ محمد معز الدین ‘ خواجہ جلال الدین‘ محمد شکیل خان محمد حبیب الدین ‘ زبیر ملک الطاف الدین التمش‘ محمد ریاض ‘مقیت نانا‘حافظ خواجہ عقیل ‘ مولانا عبدالماجدعلی ندوی ‘مولانا شیخ امام ‘ حافظ محمد ظفر‘ حافظ زبیر خان‘حافظ محمد فاروق‘ حافظ محمد مذکر‘ نے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی