ہوسرخیل تم ہی بزم دانشوراں میں
ازقلم: عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد تلنگانہ
9505057866
انتہای مسرت وخوشی ہوی اس خبر کو پڑھ اورسن کر کہ ریاست تلنگانہ کے ممتاز و مایہ ناز عالم دین حضرت مولانامحمد عبدالقوی صاحب مدظلہ العالی کو سٹی جمعیۃ علماء گریٹرحیدرآباد کی عظیم ذمہ داری عہدہ صدارت حوالہ کردیا گیا ہے اللہ پاک پوری صحت وسلامتی اورعزم واستقامت کے ساتھ اس حوالہ سے آپ سے کام لے اور امت کے لےء نفع کثیر کاذریعہ بناے آمین
یقینا یہ بات خوش کن ہیکہ مولانا محترم کو صدر منتخب کیا گیا لیکن ہم اللہ کی ذات سے اور آپ کی خدادادصلاحیتوں سے یہ امید وابستہ کےء ہوے ہیں کہ اس جماعت کی مزید آبیاری اور پورے سسٹم کے ساتھ دینی ملی فلاحی اور رفاہی کاموں سے یہ جماعت مزیدنکھرے گی اور خوب چمکے گی
ہم اس موقع پر بس یہی کہنا چاہتے ہیں بعض لوگوں کے لےءعہدہ مناسب لگتا ہے بعض لوگوں کو موزوں لگتا ہے اور بعض لوگوں کے لےء ضروری ہوتا ہے لیکن حضرت مولانامحترم کے لےء کوی بھی عہدہ اہمیت کاحامل نہیں ہے بلکہ آگے بڑھ کر یوں کہا جاے کہ عہدہ قابل مبارکباد ہے جس کو مولانامحترم جیسی قابل ولائق شخصیت ملی ہے تو بجا ہوگا
اللہ تعالی نے جہاں علم وعمل کے ساتھ ورع وتقوی والی عظیم صفات سے آپ کو نوازا ہے وہیں جمعیۃ وجماعت کے انتظام وانصرام والی صلاحیت بھی عطاء فرمای ہے
اکابر علماء واسلاف عظام کی اس موقر تنظیم اور سوسائٹی کو جس نہج سے چلانے کی ضرورت ہے وہ تمام ہی کمالات وخوبیاں آپ والا کی ذات گرامی میں موجود ہیں
ہم بہ صمیم قلب اور دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آپ کی درازی عمر کی دعاء کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں شاید کسی شاعر نے ایسی شخصیت کو مطمح نظر بناکر یہ کہا کہ
تم ہی سے ہے چمن میں بوآفرینی
تم ہی کوہے زیبا یہ صدارت نشینی
ہو سرخیل تم ہی بزم دانشوراں میں
مناسب تم ہی کو ہے یہ جاگزینی
