قاہرہ:26؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جنوبی مصر میں دومسافر ٹرینوں میں تصادم کا بھیانک حادثہ پیش آیاجس میں32افراد ہلاک اور 66 سے زائد زخمی ہوگئے ہیںیہ حادثہ جمعہ کے روز صوبہ سوہاگ میں پیش آیابہت سے افراد شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعہ علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریاستی وزارت صحت نے بتایا کہ دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 32 افراد بر سر موقع ہلاک ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ ایک ریل کے پیچھے سے تیزی سے سامنے والی ریل سے تصادم کی وجہ سے ایک ٹرین کی تین کوچین پٹری سے اتر گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ سوہاگ شہر کے شمال میں پیش آیا۔ حادثے کا مقام مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 460 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، مصری وزارت صحت نے اس حادثے میں اب تک 32 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔
امداد اور بچاؤ کا کام جنگی خطوط پر جاری ہے۔ حادثے کے بعد بہت ساری ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی
ہے کہ ٹرین کے کم از کم تین کوچیں پٹڑی سے اتر گئیں۔
مقامی میڈیا میں دکھائے جانے والے اس منظر کی ویڈیو میں ، ٹرین کی کوچیں پٹڑی سے اترتی دکھائی دے رہی ہیں ، جس کے اندر مسافر ملبے میں پھنس گئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے کچھ افراد ان تصویروں میں بے ہوش نظر آئے تھے ، جبکہ دیگر کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ مقامی افراد نے موقع پرپہنچ کر امدادی اور بچاؤ کام پہلے شروع کیا۔
ٹرین کے حادثے کے مناظر‘ ویڈیوز‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہ کا پتہ نہیں چل سکا۔سال قبل مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے رمسیس ریلوے اسٹیشن پر اسی طرح کے حادثے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بہت سے افراد شدید زخمی ہوئےتھے۔

ایک دہائی سے مصر میں ٹرین کے المناک حادثات معمول بن چکے ہیں۔ پورے ملک میں لوگ اکثر شکایت کرتے ہیں کہ ریلوے حفاظتی معیارات انتہائی ناقص ہیں۔
