بنگلہ دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمن کے قتل سے جنوبی ایشیائی حالات کے پر گہرا اثر۔وزیر اعظم مودی

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:26؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
بنگلہ دیش کے پہلے صدر بنگلہ بندھو شیر مجیب الرحمن کے قتل سے جنوبی ایشیائی کے حالات پر گہرا اثر پڑا تھا اگر مجیب الرحمن زندہ ہوتے تو بنگلہ دیش کے حالات آ ج کچھ اور ہی ہوتے ان خیالات کا ااظہار وزیر اعظم نریندرمودی نے ’’دی ڈیلی اسٹار ‘‘کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویومیں کیا۔ انھوں نے کہاکہ بنگا بند ھوصدی کے قد آور قائدین میں سے ایک تھے ۔

وزیراعظم مودی نےکہاکہ اوربنگلہ دیش کی جدوجہدآزادی بھی ان کی زندگی کی پہلی تحریکوں میں شامل تھی۔ ‘بنگلہ دیش کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونا میری زندگی کی پہلی تحریکوں میں شامل تھا جب میں اور میرے بہت سے ساتھی بنگلہ دیش کے لوگوں کی آزادی کے لئے ستیہ گرہا کرتے تھے تو میں 20-22 سال کا تھا۔ پاک فوج کے مظالم سے پریشان کن تھے۔

بنگلہ دیش کی آزادی کی تڑپ بھارت میں بھی تھی اس نے اسے کئی دن سونے نہیں دیا۔ انھوں نے ان لوگوں کو بھی یاد کیا جنہوں نے جدوجہد آزادی کے دوران جدوجہد کی اورکہاکہ ن دونوں کا خون آج کے بنگلہ دیش میں ملا ہوا ہے اور یہ خون دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو اتنا مضبوط بنا دیتا ہے کہ اسے کسی بھی صورتحال اور دباؤ میں نہیں توڑا جاسکتا۔

وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پرآج بنگلہ دیش پہنچے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ ایرپورٹ پر ان کاشاندار استقبال کیا۔کووڈ-19او رلاک ڈاؤن کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔
ایرپورٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کو فوج کے دستوں نے گارڈ آف آرنر پیش کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے وزیر اعظم نریندرمودی کو بنگلہ دیش کے 50 ویں قومی دن کی تقریبات اوربانی بنگلہ دیش و وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمن کی پیدائش کی صد سالہ تقریب شرکت کے لئے مدعو کیا ہے ۔

خبر رساںایجنسی کے مطابق نریندر مودی ڈھاکہ پہنچنے کے فورا بعد ہی شہداء کے قومی میموریل پہنچے جہاں انھوں نے بنگلہ دیش کی آزادی کی لڑائی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیااور وزٹر رجسٹر میں اپنے دستخط کئے ۔بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید سے ملاقات کے بعد نریندر مودی وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کے ہمراہ ایک وفدسطح کی میٹنگ میں شرکت کی اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن کے ساتھ میٹنگ میں مختلف امور پر بات چیت کی اور بنگلہ دیش کے مختلف قائدین‘کامیاب نوجوانوں اور   کھلاڑیوں‘ سے ملاقات کی۔