نظام آباد: 2؍جنوری
(زین نیوز)
آج بتاریخ 2/جنوری 2022 بمقام دفتر جمعیۃ علماء نظام آباد پر شہر کے مرکزی مدرسی ادارہ مظہرالعلوم کے تحت گذشتہ دس سال سے پابندی کے ساتھ شائع ہونے والی ہاکٹ سائز جنتری کا افتتاح عمل میں آیا جس کی صدارت مولانا سید سمیع اللہ صاحب ناظم مدرسہ نے فرمائی
اس موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے کہا کہ وقت اللہ تعالی کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جس کا صحیح استعمال انسان کی ضمانت ہوتی اس جنتری میں شہر یان نظام آباد کے لئےبہت ساری اہم اور ضروری فون نمبرات دواخانوں اور ڈاکٹرس اور دیگر اہم شعبوں سے وابستہ ذمہ دارن کے ایڈریس وغیرہ شامل ہیں

اس رسم اجرای کے موقع شہر حیدرآباد سے مولاناعبدالرحمان مولاناسمیر احمد مولانااسراربخاری مولاناسید عابد حسین مولاناسید وصی الرحمان مولاناعبدالسلام مولاناعبدالحفیظ حافظ عامر حافظ اقدس مولاناعمر علی حسامی کے علاوہ مفتی رفیق ذاکر مفتی عبدالماجد مفتی عبدالمبین مولاناصادق مولانامبین مولاناقمر حافظ ابراہیم حافظ عقیل الدین حافظ معراج حافظ عبدالمجید اور جناب نصیر الدین لکچرار جناب محمد افضل الدین حافظ عرفان صدیقی حافظ مجیب الرحمان حافظ سید واجد نواز صدرتلنگانہ جمعیۃ الحفاظ ویلفر سوسائٹی جنرل سکریٹری حافظ وسیم جناب قاسم ایڈوکیٹ ودیگر علماء حفاظ ومعززین شہر موجود تھے
