قاضی محمد افضل حسین ایڈوکیٹ معتمد ا نجمن قضاۃ تلنگانہ
حیدرآباد2؍جنوری
(پریس نوٹ)
قاضی محمد افضل حسین ایڈوکیٹ معتمد ا نجمن قضاۃتلنگانہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لڑکی کی شادی کی عمر کو 18 سے 21 سال کرنے کی جو تجویز پیش کی گئی ہے اسکی انجمن قضاة تلنگانہ سخت مذمت کرتی ہے اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہیکہ اس تجویز کومستردکر یں

انجمن قضاة تلنگانہ عامتہ المسلمین سے خواہش کرتی ہیکہ اسے لاگو ہونے میں ایک طویل وقت درکار ہے لہذا لڑکیوں کی شادی میں عجلت نہ کریں بلکہ لڑکی کی عمر 18 سال ہونے پر نکاح کریں
