مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کوبرتری ۔ ممتا بنرجی پیچھے چل رہی ہیں

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:2؍مئی
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس 294 نشستوں میں اپنی حریف بی جےپی سے آگئے چل رہی ہے۔ تمام ریاست کے  24 اضلاع کے294 نشستوں میں ابتدائی رجحانات کے بعد ترنمول کانگریس 194 نشستوں پر برتری حاصل کی ہوئی ہے۔ابتدائی رجحانات میں ترنمول کانگریس نے اکثریت حاصل کی ہے۔ بی جے پی 93 سیٹوں پر آگئی ہوئی ہے

نندی گرام میں بھی تیسرے راؤنڈ میں ، ممتا بنرجی اپنی قریبی حریف بی جے پی کی شبھیندو ادھکاری سے پیچھے چل رہی ہیں۔ شبینڈو ادھیکاری ممتا کے مقابلے میں 8016 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
جبکہ بی جے پی کے تین ممبران پارلیمنٹ بابول سپریو ، سوپن داس گپتا اور لاکیٹ چیٹرجی پیچھے ہورہے ہیں۔ بابلی سوپریو 14 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ٹیلی گنج میں پیچھے ہیں۔
مختلف ریاستوں مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، کیرالہ ، آسام اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی تین لوک سبھا اور 14 اسمبلی سیٹوں پرمنعقدہ انتخابات کےرائے شماری کا سکیورٹی کے سخت انتظامات اور کووڈ 19 کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اتوار کی صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی ہے ۔
مغربی بنگال میں کل 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 292 سیٹوں پر آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ کرائی گئی تھی جبکہ شمشیرجنگ اورجنگی پور اسمبلی حلقوں سے دو امیدواروں کی موت کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔ ریاست کے 108 ووٹ شماری مراکز پر تین سطحی سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ، جہاں قائم سٹرانگ روم میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ کو سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔