بدایوں6؍جنوری
زین نیوز ڈسک
اترپردپش کے ضلع بدایوں میں عصمت ریزی اور قتل کا بدترین واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کےضلع بدایوں کے اوگھاٹی کے علاقہ میں پچاس سالہ خاتون کی مند رکے پجاری اور اسکے دو دستوں نے عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی خاتون جو پیشہ سے آنگن واڑی ورکر ہے حسب معمول 3؍جنوری کی شام پانچ بجے پوجا کے لئے مندر گئی تھی لیکن رات دیر گئے تک مکان واپس نہیں ہوئی رات 11-30بجے مندر کے پجاری نےاور دو افراد بولیرو گاڑی میں خاتون کی نعش کو مقتولہ مکان کےسامنے چھوڑ دیا خاتون کے فرزند کی جانب سے پوچھے جانے پر پجاری اور اسکے دو ساتھی خاموشی اختیار کرتے ہوئے وہاں سےفرار ہوگئے‘ خاتون کے پیر ٹوٹنے کے ساتھ جسم کے مختلف حصوں سے خون بہہ رہا تھا۔ افراد خاندان کی شکایت پر مقامی پولیس نےمندرکے پجاری او اسکے ساتھیوں کے حراست میں لے لیا اورایک مقدمہ درج کرلیا اورتحقیقات کا آغازکردیاہے
