ملک بھر میں جمہوریت کی بقاء کے لیئے بردران وطن کو دین کی دعوت پیغام پہنچانا تمام کی ذمہ داری

تازہ خبر تلنگانہ

 مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کلمہ کی بنیاد پر متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت
جگتیال میں علماء وآئمہ اکرام کے اجلاس سےامیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حامد محمد خان کا خطاب

جگتیال:20؍فروری
(پریس ریلز)
جگتیال میں محترم حامد محمد خان آمیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کا جگتیال میں دوروزہ پرگرام جاری ہے پہلی نشست مسلم صحافی بردران کا اجلاس جگتیال جماعت اسلامی ہند آفس عبدرزاق کانفرس ہال میں منعقد ہوا ۔

محترم نے صحافی برداران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کے ملک بھر میں جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ہر شعبہ میں فرقہ واریت کا بر تاو جاری ہے ہم تمام کی ذمہ داری ہے کے اسلامی تعلیمات کا ہم سب پہلے مطالعہ کریں ہماری بردران وطن کو دین کا پیغام پہنچائیں چند فرقہ پرست نیو چیانلس نے مسلمانوں کی شبیہہ کوبگاڑکر پیش کر رہی ہے ہم تمام کی ذمہ داری ہے کے برداران وطن سے بلمشافہ ملاقات کر تے ہوئے  دینی دعوت پیش کریں اپنی دوستی کو بڑھائیں ملاقاتیں کریں

 سلام کو عام کریں مختلف مشوروں سے نوازہ ۔ اسی طرح بعد نماز ظہر علماء اکرام وحفاظ اکرام وآئمہ اکرام کا اجلاس منعقد کیا گیا محترم حامد محمد خان نے مخاطب کر تے ہوئے کہا کے میرے قابل قدر علماء اکرام آپ حضرات دین کے آیمبسڈرر ہے امت مسلمہ کی رہنمائی ورہبری کی وقت اہم ضرورت ہے نماز جمعہ کے موقع پر مسلمانوں کے صفوں میں اتحاد کا پیغام کو اپنے خطبات کے ذریعہ عام کیا جائے

 تمام امت محمدیہ کو ایک پلٹ فارم پر لایا جائے تاکے اپنی ایک طاقت وشناخت بنے انہوں نے علماء اکرام سے التماس کیا کے ملک بھر میں ہمارے معاشرہ میں نوجوانوں میں دینی تعلیم اصلاحی پرگرامس کے ذریعہ قابل بنانا بے حد ضروری ہے تاکہ بردران وطن کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کریںاورمسلمانوں کے ساتھ جو غلط فہمی ہیں ان کو دور کر سکے آج ملک بھر میں سینکڑوں فرقہ پرست جماعتیں مسلمانوں کے خلاف کام کر رہی ہے ایسی صورت میں ہم کو انفرادی طورپر ملا قاتیں کریں محبتوں کو بڑھانا چاہیے ۔مولانا حامد محمد خان نے کہا کے ملک بھر میں مسلمانوں کے فیصلے عدلیہ نے کسطرح دئیے ہیں

 بابری مسجد کا فیصلہ جو کیا ہے معزز ججوں نے تسلیم کر تے ہوئے بہی بحالت مجبوری مسلمانوں کے خلاف فیصلہ دیا گیا ہمارے ملک میں عدلیہ بہی حق کے فیصلے سنانے پر مجبور ہےایسی حالات میں انفرادی طور پر بردران نے وطن سے دوستی کے ذریعہ انکے خوشی وغم میں شریک رہنے کی ہم تمام کی ذمہ داری ہے تمام امت محمدیہ کو اس دعوت والے کام میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے

 محترم نے اور ایک بہترین طریقہ کار کو بتاتے ہوئے کہا کے اپنے علاقہ میں عدین کے مو قع پر ماہ رمضان میں افطار پر بردران وطن کو شامل کریں تاکہ ہماری محبتوں کا اثر انکے دلوں میں رہے اور ہماری محبت باقی رہیں ملک بھر میں غیر مسلم بردران کو دین کے پیاسے ہیں ماحول نہ ملنے پر سیکولر افراد بے چین وبے قرار ہیں ضرورت اس بات کی ہے کے تمام مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کلمہ کی بنیاد پر متحد ہوکر ہم تمام کو کام کرنے کی ضرورت ہے

ہمارے اسلاف نے ملک کو آزادی دلوائی آج ہمارا ملک فرقہ واریت اور فرقہ پرستوں کے ہاتھوں میںقید ہوتا جارہاہے آج جماعت اسلامی ہند نے ملک بھر میں پیام انسانیت کے نام سے سدبھونا منچ کے نام سے ایک تحریک چلا رہی ہے

 اس مو قع پر محترم عبدالنعیم ناظم ضلع جگتیال جماعت اسلامی ہند امیر مقامی جگتیال عماد الدین عمیر جگتیال شیخ اسحاق علی ناظم ضلع پداپلی شعیب الحق طالب محمد منعم الدین عبدالقدیر عابد خان محمد منیب الحق عبدالجلیل محمد سمیع الرحمٰن کے علاواہ علماء اکرام وحفاظ کرام اردو صحافی بردران کی کثیر تعداد موجود تھے