جواں سال صحافی محمد ضمیر الدین سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرلحد
جگتیال : 15؍جولائی
(زین نیوز)
شہر جگتیال کے جوا ں سال صحافی محمد ضمیر الدین کو آج سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرلحد کردیا گیا۔ آج بعد نماز جمعہ مسجد اسلامیہ ‘ اسلام پورہ میں حافظ محمد اکبر خان نے پڑھائی۔تدفین مسجد مقبر ہ سے متصل قدیم قبرستان میں عمل میں آئی ۔نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی ضلع جگتیال کے علاورہ دیگر اضلاع سے بھی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت ۔
رکن قانو ن ساز کونسل و سینئر کانگریس قائد مسٹر ٹی جیون ریڈی‘ رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار‘ رکن‘ ضلع پریشد چیئرمین داوا وسنتا سریش ‘ بی جے پی قائدین مورا پلی ستی‘ رویند راؤ‘ کانگریس قائد مسٹر بنڈ ہ شنکر کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے قائدین اور کارکنان نماز جنازہ سے لیکر تدفین تک موجود رہے۔
پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے ہیں۔محمدضمیر الدین ایک حرکیاتی اور فرض شناس صحافی تھے وہ محمد نصیر الدین مرحوم ریٹائرڈ آرٹی سی ڈپارٹمنٹ کے چھوٹے فرزند تھے۔بعد نماز جمعہ شہر جگتیال کی مساجد میں محمد ضمیر الدین کی مغفرت کےلئے دعاء کی گئی۔
محمد ضمیر الدین کی ناگہانی موت پر ریاستی وزیر صحت و فینانس ٹی ہریش راؤ‘ ریاستی وزیر سماجی و اقلیتی بہبود کوپولہ ایشور‘ رکن قانون ساز کونسل کے کویتا‘ تلنگانہ پردیش کانگریس صدر ریونت ریڈی‘ صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے‘ سابق وزیراعلیٰ و صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو‘ بی جے پی رکن اسمبلی حضور آبادمسٹر ایٹالہ راجندر‘ نےاپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ریاستی وزیر کوپولہ ایشور ‘ رکن قانون ساز کونسل مسز کے کویتا نے مرحوم محمدضمیر الدین کے افرادخاندان کے ساتھ کھڑے رہنے اور حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ ضلع صدر سرنیواس راؤ کی قیادت میں صحافیوں نےمحمدضمیر الدین کے افراد خاندان کی مالی اعانت اور رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار سے نمائندگی کرنے پر رکن اسمبلی نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے خصوصی ملاقات کرتےہوئے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا۔
رکن قانون سازکونسل مسٹرٹی جیون ریڈی نےحکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ این ٹی وی رپورٹرمحمد ضمیر الدین کے افراد خاندان کو20 لاکھ روپئے ایکس گریشا‘ اور دھرور کیمپ میں تعمیر امکنہ اراضی دینے کے ساتھ ضمیر الدین کے افراد خاندان کا سہارا بننے۔ انہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اچانک موت پر اپنے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا
یاد رہے کہ منگل 12 جولائی کی رات رائیکل منڈل کے موضع بورنا پلی میں سیلاب زدگان کی خبروں کی کوریج کے لیے گئے این ٹی وی رپورمحمد ضمیرالدین حادثے کا شکار ہو گئےبھوپتی پور ایس سی کالونی کے پاس سیلاب کے بہاؤ کا اندازہ نہ لگا سکے بریج عبور کرنے کی کوشش میں کار سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئے تین دنوں کی کوشش کے بعد آ ج صبح انکی کار نکالی گئی تھی تاہم انکی نعش نہیں مل پائی تھی تاہم کچھ دیربعد تلاشی کے دوران کی انکی نعش جھاڑیوں میں برآمد ہوئی ۔
جائے مقام پر ہی پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو جگتیال منتقل کیا گیا اور محلہ اسلام پورہ میں غسل دیا گیا ۔شہر جگتیال و محلہ کے نوجوانوں نے غسل و تکفین کے فرائض انجام دیئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ تین دنوں سے محمد ضمیر الدین کی کار تلاشی مہم میں ڈسٹرکٹ پریسڈنٹ تلنگانہ ورکینگ جرنلسٹ یونین ( آئی جے یو ) سرنیواس راؤکے علاوہ ایلکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں نے بلاتکان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا
اتفاق ضلع صدر سرنیواس راؤ نے ہی ضمیر الدین کے نعش کی شناخت کی۔وہیں تلاشی مہم میں رائیکل منڈل بھوپتی پور، راماجی پیٹ کے عوام یوتھ لیڈر منو‘ اور میقت‘ مجید ‘ آصف‘ نہال کے علاوہ شہر جگتیال کی مختلف تنظیموں سے وابستہ نوجوانوں اور دیگراحباب نے بھی حصہ لیا۔
ڈی ایس پی جگتیا ل مسٹر آر پرکاش کی قیادت میں ‘ سرکل انسپکٹر کے کیشور‘ سب انسپکٹران محمد عبدالرحیم‘ ایل رام‘نے پولیس کا بھاری بندوبست کیا تھا۔
صدر امارت ملت اسلامیہ محمد عبدالباری ‘ صدر مینارئٹیز رائٹس فورم میر کاظم علی‘محمدذوالفقار احمد صدرمسجداسلامیہ‘ نے
بھوپتی پور، راماجی پیٹ کے عوام، عوامی نمائندوں، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے دوستوں، قائدین، نوجوانوں، سیاسی قائدین، پولیس، ریونیو، پنچایت اور عملہ کا شکریہ جنہوں نے رپورٹر ضمیر سیلابی پانی میں بہہ جانے کا علم ہوتے ہی تلاشی کارروائیوں میں حصہ لیا اور نعش کے حوالے کرنے تک ساتھ رہے
محمد ضمیر الدین کے اچانک سانحہ پر ادارے ‘زین نیوز ڈاٹ ان مصیبت اور دکھ اس گھڑی میں تمام پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دکھ اورغم میں برابر کا شریک ہے ۔