جگتیال :رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند کے قافلے پر پتھراؤ

تازہ خبر تلنگانہ
دورہ کی مخالفت۔اروند گو بیک‘ کے نعرے 
جگتیال: 15؍جولائی
(زین نیوز)
ابراہیم پٹنم منڈل کے اردنڈی میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب جمعہ کو نظام آباد کے ایم پی دھرم پوری اروند کے قافلے پر گاؤں والوں نے پتھراؤ کیا۔ اس واقعہ میں ایم پی کی گاڑی اور دو دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔موضع کی عوام نے رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند کے دورے کی مخالفت کرتےہوئے زبردست نعرے بازی کی۔۔
تقریباً نصف گھنٹہ کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایم پی کی کی گاڑی کو روکے رکھا۔واضح رہے کہ ابراہیم پٹنم منڈل کے اردنڈی موضع  میں  جہاں بارش اور سیلاب کی وجہ سے تباہی ہی مچ گئی تھی جس کے بعد وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج پہنچنے تھے
ہجوم نے ایم پی کے دورہ کی مخالفت کرتےہوئے کہاکہ سیلاب سے گاؤں ڈوب رہے تھےتب انہوںنے کوئی پرواہ نہیں کی۔ اور جب بارش تھم چکی ہے تو تصویرکشی کے لئے آج پہنچے ہیں۔
مقامی لوگوں اور ٹی آر ایس کارکنوں نے ایم پی کی مخالفت کرتےہوئے واپس جانے کے لیے نعرے لگائے اور ’اروند گو بیک‘ کے نعرے لگائے، جس کے بعدبی جے پی کارکنوں اور موضع کی عوام کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی۔اس دوران مشتعل کچھ لوگوں نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ ایم پی کی گاڑی کا پچھلا شیشہ اور دو دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرکے حالات کو قابو میں کیا۔
شدید ناراض عوام نے کہاکہ رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے منتخب ہونے پر موضع میں بریج کی تعمیر کرنے کے ساتھ موضع کی عوام کو در پیش مسائل کوحل کرنے کا  وعدہ کیا تھا جو صرف وعدہ ہی بن کررہ گیا۔ برہم ہجوم نے ڈی اروند پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔
بعد ازاں یم پی اروند نے مقامی بی جے پی لیڈروں کے ساتھ کوروٹلہ منڈل میں کئی کالونیوں کا معائنہ کیا جو شدید بارش کی وجہ سے زیر آب آگئی تھیں۔
بی جے پی لیڈروں نے ایم پی اروند پر حملے کی مذمت کی ہے۔ تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بندی سنجے نے الزام لگایا ہے کہ انتشار پسند خاندان کی قیادت اور ان کی صفوں نے ایک منصوبہ کے تحت ان کے رکن پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے۔ یہ سب سے گھناؤنا فعل ہے۔