موقوفہ جائیدادیں تا قیامت اللہ کی امانت ۔ ناجائزقبضوں کی برخواستگی کا عزم

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد 18؍جنوری
زین نیوز
چیئرمین اسٹیٹ تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم شہر کے ارکان اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری ‘ و کوثر محی الدین‘ نے آج اسمبلی حلقہ کاروان کے پانچ موقوفہ اداروں کا محکمہ جات ‘ ریونیو ‘ پولیس ‘ او ر وقف بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ معائنہ کیا ان میں درگاہ سہراب الدین اولیاء موقوعہ لنگر حوض ‘ ٹولی مسجد ‘ کلثوم پورہ کاروان ‘ قبرستان ضیاء گوڑہ امام پورہ ‘ مسجد حنان خان‘ اور مسجد منان خان موقوعہ پولیس کوارٹرس کے علاوہ جامع ک مسجدکلثوم پورہ ‘ قابل ذکر ہیں یہ تمام ادارے اور اسے ملحقہ زمینات درجہ کتاب الاوقاف ہیں جس کا سرکاری جریدے میں بھی اندراج ہے ان ادروں کی وسیع تر ارضیات پر ناجائز قبضہ ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر زمین ناجائز قابضین کے زیر تسلط ہے دورہ کنندہ عوامی قائدین نے محکمہ ریونیو اور وقف بورڈ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بلاتاخیر مذکورہ اداروں کی زمینات کا مشترکہ سروے کریں تاکہ زمینات پر ناجائز قبضے و قابضین کا پتہ چلا جاسکے۔جس کے بعد انکے خلاف کریمنل کارروائی کی جائے گی محمد سلیم نے کہاکہ جب ایک مرتبہ کسی زمین یا جائیداد کیا جاتا ہے تو یہ تا قیامت اللہ کی امانت ہوتی ہے جس کے ملکیت اور منشائے وقف میں تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔اور وقف بورڈ خالصتاً اسکا نگران کار ہوتا ہے