کووڈ ویکسین سے خاتون متاثر۔ گاندھی ہاسپیٹل میں شریک

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد 18؍جنوری
زین نیوز
کورونا ویکسین لینے والے چند ایک افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات مسلسل حاصل ہورہی ہیں تاحال پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ویکسین لینے کے بعد سات افراد اعضاء شکنی ‘ بخار جیسی شکایت سے دوچار ہوئے تازہ ترین طو ر پر حیدرآباد میں بھی ایسی شکایتیں وصول ہوئی ہیں کووڈویکسین کویشلیڈ ریکشین کی وجہ سے ایک خاتون گاندھی ہاسپٹل میں شریک ہوئی جو 16؍جنوری کو کووڈ کا ٹیکہ لی تھی نوینا نامی اس خاتون کا تعلق اُوپل علاقہ سے ہے جس کو درد شکم‘ اور دست و قے شکایت لاحق ہوگئی ۔فی الوقت مذکورہ خاتون کی حالات قابو میں ہے یہہ بات سپرینٹنڈنٹ گاندھی ہاسپیٹل ڈاکٹر راجا راؤ نے بتائی ۔