جمعیۃ علماء نظام آباد کی جانب سے عید پیاکیچ کی تقسیم

بین الریاستی تازہ خبر

مولانا عبدالقیوم شاکر اور تمام ہی ذمہ داران نے مسجد اقصی پر ہوئے حملہ کی مذمت کی۔۔۔۔۔۔۔.

نظام آباد 10/مئی

(زین نیوز)

ملک وملت کے تحفظ اور مختلف اعتبار سے رفاہی وفلاحی کاموں میں سب سے پہلے آگے آکر کام کرنے والی واحد تنظیم جمعیۃ علماء نے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر نظام آباد کے پسماندہ وضرورت افراد میں رمضان المبارک سے ایک یوم قبل رمضان راشن کے نام سے کئی ایک گھرانوں میں امدادی پیاکیچ پہنچاۓ اور اب عیدالفطر کی آمد سے قبل اپنے معاونین کی مالی امدادی رقم سے کئی ایک ضرورت گھرانوں میں عید کا سامان چاول تیل شکر سیویاں اور مغزیات ومصالحہ جات پر مشتمل کٹس تیار کرکے تقسیم کیا

الحمد للہ جن جن معاونین نے اس حوالہ سے تنظیم کا تعاون کیا ہے ہم انکا شکریہ اداکرتے ہوےدعاء کرتے ہیں کہ اللہ پاک ان کے اس کارخیر کوقبول فرمائے۔

اسی کے ساتھ تمام ہی ذمہ داران نے مسلمانان نظام آباد سے اپیل کی کہ وہ آج کی طاق رات جس کو عموما شب قدر کے نام سے منایاجاتا ہےاور عیدالفطر کو پوری سادگی سے منائیں کوی شور شرابہ اس سلسلہ میں نہ ہوں اورحکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں زیادہ سے زیادہ عبادت کا اہتمام کریں

ائمہ مساجد بھی متعینہ وقت کے اندراندر اپنے پروگرام کو مکمل کرلیں بطور خاص نوجوانوں سے خواہش ہیکہ گلیوں اور سڑکوں پر گھومنےسے اجتناب کریں ہم اپنی ذات سے کسی دوسرے کو تکلیف کاباعث نہ بنیں
اور تمام ہی عبادت گذار بندوں سےخواہش کی کہ وہ اس عالمی وباء سے نجات اور پوری انسانیت کی حفاظت کے لےءدعاؤں کااہتمام کریں

اس موقع پر مولانا ارشدعلی قاسمی مولانا اظہر علی نوید مولانا محسن نیازی محمد فہدخان حافظ مجیب الرحمان حافظ ارشدوسیم احمد خان کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے

مولانا اسماعیل عارفی مولانا سید سمیع اللہ مولانا عبدالقیوم شاکر عنایت علی افروز نصیرالدین لکچرار محمد افضل الدین نے عزرائیل کی جانب سے مسجد اقصی پر کیے گئے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ رمضان المبارک کے ان مقدس ایام میں نمازیوں اور روزہ داروں پر اس طرح کاحملہ ایک بزدلانہ عمل ہے ہم حکومت ہندسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالہ سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرکے قانونی چارہ جوی کا کا مطالبہ کرے

اس موقع پر ہم عالم اسلام کے مسلمانوں کو پیشگی لیلۃ القدر اور عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں