تلنگانہ کے وزیر درج فہرست طبقات کو کورونا،شریک دواخانہ

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:9/مئی
(زین نیوز)
ریاستی وزیر درج فہرست طبقات و اقلیتی بہبود تلنگانہ کوپولہ ایشور کو یشودا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

معلوم ہوا کہ وزیر کو کورونا کی علامات کے ساتھ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر ان کا معائنہ اور علاج کر رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں ریاستی وزیر کی اہلیہ اسنہا لتا اور انکی دختر نندنی کورونا سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد ریاستی وزیر گھریلو قرنطینہ میں تھے

 

یہ بھی پڑھیں :  جمعیۃ علماء نظام آباد کی جانب سے عید پیاکیچ کی تقسیم

آج صبح جب انھوں نے کورونا کا ٹسٹ کروایا تو انکی کورونا رپورٹ مثبت آئی

ریاستی وزیر نے اپنے رشتہ داروں اور مداحوں سے گذارش کی ہے کہ انکی صحت کو لیکر پریشان نہ ہو اور صحت سے متعلق جانکاری اور خیریت دریافت کرنے کے لئے فون نہ کریں

ایسا لگتا ہے کہ وزیرموصوف کو بطور احتیاط اسپتال میں داخل کروایا