اپنے بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم وتربیت کی جانب والدین خصوصی توجہ دیں
نظام آباد:24؍جنوری
(زین نیوز)
مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء دونوں جمعیۃ علماء کے صدورمولانا سید سمیع اللہ وحافظ لئیق خان کے علاوہ مولانا ارشد علی قاسمی نے کی مسلمانوں سے اپیل ا س موقع پر مولاناعبدالحفیظ صاحب کے فرزند ابومحذورہ کا ناظرہ قرآن شروع کیا گیا اور طلباء وطالبات میں یونیفام تقسیم کرتے ہوے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوے مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نے کہا کہ آج بچوں کی دینی وتعلیم وتربیت پر توجہ دینا وقت کا اہم ترین اور اولیین تقاضہ ہے
نیز بچوں کو دینی تعلیم کا شوق وذوق پیداکرنے کے لےء مختلف قسم کی ترغیبات پیش کرنا چاہیے ماں باپ کو چاہیے کہ وہ دنیا کی عمدہ سے عمدہ تعلیم دلوائیں مگر دینی تعلیم کی عظمت واہمیت بچوں کے دلوں میں بٹھائیں ان کو مکاتب سے جوڑیں یومیہ صبح یا شام کے مکاتب کو منظم بناتے ہوے امت مسلمہ کے نونہالوں کے ایمان وعقائد کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں جس محلہ میں بھی علماء وحفاظ محنت کررہے ہیں ان کی ہمت افزای کریں

حافظ لئیق خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ موجودہ زمانہ میں مدارس سے زیادہ مکاتب کی اہمیت وافادیت اور ضرورت بڑھ چکی ہے نیز مسلمانوں کے بچوں کو اکثری طبقہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتا جن کی جانب دینی تعلیم کے حوالہ سے توجہ دی جانی چاہیے ان کے اعمال واخلاق ان کی تعلیم وتربیت پر لازمی توجہ دینے کی ضرورت ہے
مولانا سید سمیع اللہ نے قرآن مجید کی اہمیت وعظمت پر روشنی ڈالتےہوے کہا کہ ان مکاتب کی اوراس کے چلانے والوں کی ہمیں قدردانی کرنی چاہیے
نیز اللہ کے عظیم الشان کلام قرآن مجید کی ناقدری سے بچتے ہوے ہمیں اس جانب فکرکرنے کی ضرورت ہیکہ ملت کا کوی بھی بچہ دینی تعلیم قرآن اور دین سے غافل نہ رہنے پاے اس موقع پر مولاناارشد علی قاسمی حافظ عبدالرحیم مولاناعبدالاحد حافظ ابراہیم حافظ عبدالولی ودیگر موجودتھے